یوم جمہوریہ کے موقع پر لال قلعہ میں تشدد کے معاملے میں گرفتار ہوئے دیپ سدھو کو دہلی تیس ہزاراری کورٹ نے ضمانت دے دی ہے۔
واضح رہے کہ 26 جنوری کو لال قلع پر ترنگے کی توہین کرنے کے الزام میں دیپ سدھو کو گرفتار کیا گیا تھا۔ اس معاملہ پر تیس ہزاری کورٹ نے دیپو سدھو کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ضمانت دے دی ہے۔ اس سے قبل سدھو کی ضمانت کی درخواست خارج کر دی گئی تھی۔
وہیں، گذشتہ ماہ 26 فروری کو عدالت نے دیپ سدھو کی ضمانت والی درخواست مسترد کردی تھی۔
گذشتہ 23 فروری کو عدالت نے دیپ سدھو کو 14 دن کے لیے عدالتی تحویل میں بھیجا۔ دیپ سدھو کو گذشتہ 9 فروری کو ہریانہ کے کرنال سے دہلی پولیس کے خصوصی سیل نے گرفتار کیا تھا۔ دہلی پولیس نے کہا تھا کہ دیپ کے خلاف ویڈیو کے ثبوت موجود ہیں۔