ETV Bharat / state

Parliament Special Session 2023 ہمیں سب سے پہلے خود کفیل بھارت بنانے کے مقصد کو پورا کرنا ہوگا:پی ایم مودی - مودی نے بھارت کے مستقبل کا روڑ میپ پیش کیا۔

پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس میں وزیراعظم نریندر مودی نے بھارت کے مستقبل کا روڑ میپ پیش کیا۔وزیراعظم نے تمام سیاسی پارٹیوں سے بھارت کو ترقی یافتہ بنانے میں تعاون کی اپیل کی۔اس دوران وزیراعظم نے نوجوانوں پر خاص فوکس کیا۔PM Modi Speech in New Parliament Building

Parliament Special Session 2023
Parliament Special Session 2023
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 19, 2023, 1:16 PM IST

Updated : Sep 19, 2023, 2:07 PM IST

نئی دہلی:پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو تنگ ذہنیت سے اوپر اٹھ کر عالمی سطح پر بڑی کامیابی حاصل کرنے کی ملک کی خواہش کو ترجیح دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ پی ایم مودی کی تقریر میں اپنی حکومت کی کامیابیوں کا تذکرہ کیا گیا جس میں دہشت گردی سے لڑنے کیلئے آرٹیکل 370 کے خاتمے سے لے کر بھارت کو اختراعی مرکز بنانے کی پالیسیاں شامل تھیں ۔پی ایم مودی کی تقریر کا مرکزی پہلو 2047 تک بھارت کو ایک ترقی یافتہ ملک میں تبدیل کرنے پر مرکوز تھا۔وزیراعظم مودی نے کہا کہ"یہ دفاع، توانائی، مینوفیکچرنگ سیکٹر، زراعت جیسے تمام شعبوں میں خود کفیل ہونے کا وقت آگیا ہے۔ ہمارے پاس مضبوطی اور عزم ہونا چاہیے کہ میک ان انڈیا پروڈکٹس کو دنیا میں بہترین قرار دیا جائے۔انھوں نے کہا کہ آئیے ذہن سازی کریں جو ہمیں عالمی سطح پر بڑا کھیلنے سے روکتی ہے۔ ،"

  • #WATCH | Special Session of Parliament | PM Narendra Modi says, "I have a suggestion. Now, when we are going to the New Parliament, its (Old Parliament building) dignity should never go down. This should not be left just as the Old Parliament building. So, I urge that if you… pic.twitter.com/T8izb46MfO

    — ANI (@ANI) September 19, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

انہوں نے گنیش چترتھی کے مبارک دن پر پارلیمنٹ کی نئی عمارت میں منتقل ہونے کو سنگ میل قرار دیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ "آج، ہم پارلیمنٹ کی نئی عمارت میں ایک نئے مستقبل کی شروعات کرنے جا رہے ہیں۔ آج، ہم ترقی یافتہ بھارت کے عزم کو پورا کرنے کے ارادے کے ساتھ نئی عمارت میں جا رہے ہیں،" انہوں نے مزید کہا کہ"امرت کال کے 25 سالوں میں، بھارت کو ایک بڑے کینوس پر کام کرنا ہو گا۔ ہمارے لیے چھوٹے مسائل میں پھنسنے کا وقت ختم ہو گیا ہے۔ سب سے پہلے، ہمیں آتم نر بھر بھارت بننے کے ہدف کو پورا کرنا ہو گا۔" یہ وقت کی ضرورت ہے، یہ سب کا فرض ہے۔ پارٹیاں اس کے راستے میں نہیں آتیں۔ صرف دل چاہیئے، دیش کے لیے چاہئیے،"

  • #WATCH | Prime Minister Narendra Modi, Union Home Minister Amit Shah, Defence Minister Rajnath Singh, Union Ministers Piyush Goyal, Nitin Gadkari and other parliamentarians enter the New Parliament building. pic.twitter.com/kis6atj56K

انہوں نے مزید کہا کہ ان کی حکومت نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور ملک میں تخریبی سرگرمیوں سے نمٹنے کے ساتھ ساتھ اس لعنت کے خلاف آواز اٹھانے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ پی ایم مودی نے یہ بھی کہا کہ سماجی تحفظ اور مساوات کو یقینی بنانا ان کی حکومت کا اہم حصہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ماضی کے ان زنجیروں سے آزاد ہونے کا وقت ہے جس نے ہم وطنوں کو جکڑ رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پارلیمنٹ کی پرانی عمارت آنے والی نسلوں کو تحریک دیتی رہے گی: وزیراعظم مودی

"بھارت کے گورننس ماڈل کو دنیا بھر میں پہچان مل رہی ہے۔ ہر پیغام جو نئی پارلیمنٹ سے جاتا ہے۔ آئیے انسانی وسائل کو استعمال کریں خاص طور پر بھارت کی سب سے بڑی نوجوان آبادی۔وزیراعظم نے کہا کہ مجھے اپنے نوجوانوں پر پورا بھروسہ ہے۔ بھارت افرادی قوت کی ضروریات کو پورا کر سکتا ہے۔ ہماری حکومت کے اولین فوکس میں سے ایک اسکل ڈیولپمنٹ ہے،"

Last Updated : Sep 19, 2023, 2:07 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.