ETV Bharat / state

شیروں کی گنتی کا سروے گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل - گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ

اطلاعات و نشریات اور ماحولیات کے مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر نے سنکلپ سے سدھی کے تحت شیروں کی تعداد دوگنا کرنے کے ہدف کو طئے وقت سے چار سال پہلے پورا کرنے اور اسے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کئے جانے کو جنگلی جانوروں کے تحفظ کےلیے اہم لمحہ اور خودمختاری مہم کی ایک انوکھی مثال بتایا ہے۔

Tiger Census Sets Guinness Record For World Largest Camera Trap Survey
شیروں کی گنتی کا سروے گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل
author img

By

Published : Jul 11, 2020, 4:03 PM IST

ملک میں شیروں کی گنتی کےلیے 26,760 مقامات پر 139 ریسرچ کی گئیں تھیں۔ اس سروے کے دوران ساڑھے تین کروڑ سے زیادہ شیروں کی تصویریں لی گئیں۔ ملک میں اس وقت 2967 شیر ہیں۔

اس سروے نے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے اور اس زبردست سروے کو گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں جگہ ملی ہے۔

جاوڈیکر نے ہفتے کو اس سروے کو گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں جگہ ملنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان نے سنکلپ سے سدھی کے ذریعہ سے ہدف سے چار سال پہلے ہی شیروں کی تعداد کو دوگنا کرنے کا عزم پورا کیا۔

انہوں نے کہا کہ آل انڈیا ٹائگر ایسٹیمیشن کا سب سے بڑا کیمرا ٹریپ اب گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل ہوا ہے۔ جنگلی جانوروں کے تحفظ کےلیے حقیقت میں یہ ایک زبردست لمحہ اور خودمختاری مہم کی ایک انوکھی مثال ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.