حادثہ کی تصدیق کرتے ہوئے دوارکا کے ڈی سی پی نے بتایا کہ یہ حادثہ دوارکا سیکٹر 14 میں ویگاس مال کے پیچھے ڈی ڈی اے کے زیر تعمیر مقام پر ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ حادثہ اس وقت ہوا جب لفٹ میں سامان اوپر کی منزل پر لے جایا جارہا تھا کہ اچانک اوپر سے نیچے گرگیا۔
لفٹ میں بیٹھے چار مزدور شدید طور پر زخمی ہوگئے۔ ان میں سے تین مزدوروں کو فوری طور پر قریبی سیکٹر 12 میں واقع شری اسپتال میں داخل کرایا گیا ۔ چوتھے کو دوارکا موڑ میں واقع تارک اسپتال لے جایا گیا۔
تارک اسپتال کے ڈاکٹروں نے مزدور کو مردہ قرار دے دیا۔ اس کی شناخت 50 سالہ پنالال کے نام سے ہوئی ہے۔ اس کے بعد 29 سالہ بسنت اور منگل پرساد کا بھی شری ہسپتال میں موت ہوگئی۔ اسی دوران 48 سالہ سندر رائے شدید زخمی ہوگیا ہے۔ اس کا علاج شری اسپتال میں چل رہا ہے، لیکن ابھی وہ بیان دینے کی حالت میں نہیں ہے۔ ابتدائی تفتیش کے بعد پولیس نے مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے اور تفتیش شروع کردی ہے۔
دوارکا: زیر تعمیر لفٹ گرنے سے تین مزدوروں کی موت - مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع
نئی دہلی کے دوارکا سیکٹر 14 میں زیر تعمیر لفٹ گرجانے سے تین مزدوروں کی موت ہوگئی، جبکہ اس حادثہ میں ایک شخص کی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے۔اس حادثہ کے بعد علاقہ میں کہرام مچ گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔