ETV Bharat / state

Building Collapse In Delhi پرانی دہلی میں عمارت گرنے سے تین افراد ہلاک

مسلسل بارش کے سبب پرانی دہلی میں واقع فراش خانہ میں ایک دو منزلہ عمارت گرگئی ۔ اس حادثے میں تین افراد ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ Building Collapse In Delhi

پرانی دہلی میں عمارت گرنے سے تین افراد ہلاک

author img

By

Published : Oct 10, 2022, 4:17 PM IST

دہلی: قومی دارالحکومت دہلی کے پرانی دہلی میں واقع فراش خانہ میں دو منزلہ عمارت گر گئی۔ اس حادثے میں کل 12 افراد زخمی ہوئے۔ دوران علاج ایک بچے سمیت تین افراد ہسپتال میں دم توڑ گئے۔ جبکہ دیگر 9 زخمی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

فائر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق چار سالہ خوشی کی لاش کو کل دیر رات ملبے سے نکالا گیا۔ رات کے آخری پہر تک جاری رہنے والے سرچ آپریشن میں رات 12 بجکر 50 منٹ پر ایک شخص کی لاش نکالی گئی۔ جس کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی۔ اس کے بعد صبح 4.45 بجے سرچ آپریشن ٹیم کو ایک خاتون کی لاش ملی۔ تحقیقات میں متوفی کی شناخت شگفتہ بیگم (65) کے طور پر کی گئی ہے۔ فی الحال سرچ آپریشن جاری ہے۔

قابل ذکر ہے کہ مسلسل بارش کے درمیان پرانی دہلی کے فراش خانہ علاقے میں اتوار کی رات ایک پرانی خستہ حال دو منزلہ عمارت گر گئی۔ حادثے میں ایک بچی کی موت ہو گئی جبکہ 09 افراد کو ملبے سے نکال کر ہسپتال پہنچایا گیا۔ حادثہ ہوتے ہی علاقے میں کہرام مچ گیا۔ مقامی لوگ فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کام شروع کر دیا۔

اطلاع ملتے ہی کملا مارکیٹ، حوز قاضی تھانے کی پولیس، فائر بریگیڈ کا عملہ، این ڈی آر ایف کا دستہ موقع پر پہنچ گیا۔ لیکن تب تک مقامی لوگ ملبے سے تقریباً پانچ لوگوں کو نکال کر لوک نائک ہسپتال لے گئے تھے۔ فائر بریگیڈ کے عملے اور این ڈی آر ایف کی ٹیم نے ملبے تلے دبے مزید چار افراد کو نکال کر اسپتال پہنچایا۔ جہاں بچے کو مردہ قرار دے دیا گیا۔ ایک خاتون کی حالت تشویشناک ہے۔ ملبے تلے دو سے تین افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔

جاں بحق ہونے والی بچی کی شناخت چار سالہ خوشی کے نام سے ہوئی ہے۔ جبکہ زخمیوں کی شناخت امرا (45)، نیلوفر (50)، محمد عمران (40)، سروری بیگم (60)، سکھویر (34)، انکت (28)، اشوک (40) اور ذیشان (30) کے طور پر ہوئی ہے۔ فی الحال این ڈی آر ایف کی ٹیم اسنیفر ڈاگ کی مدد سے ملبے تلے دبے لوگوں کی تلاش میں لگی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : Rain in Delhi NCR دہلی-این سی آر میں بارش کے ساتھ سردی کی دستک

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.