ETV Bharat / state

Greek Health Fair جامعہ کیمپس میں سہ روزہ یونانی ہیلتھ میلہ کا انعقاد

author img

By

Published : Mar 5, 2023, 6:14 PM IST

یونانی ڈرگس مینوفیکچررس ایسوسی ایشن (اڈما) کے عہدیداروں نے کہا کہ حکومت ہند کی عدم توجہی کی وجہ سے طب یونانی کوعوام میں وہ مقام نہیں ملا جو ملنا چاہیے تھا۔

یونانی ہیلتھ میلہ کا انعقاد
یونانی ہیلتھ میلہ کا انعقاد
یونانی ہیلتھ میلہ کا انعقاد

نئی دہلی: جامعہ ملیہ اسلامیہ کے کیمپس میں ورلڈ یونانی فاؤنڈیشن کی جانب سے سہ روزہ آیوش ہیلتھ میلہ کا انعقاد کیا گیاہے۔ میلہ کا افتتاح سابق سکریٹری وزارت آیوش برائے حکومت ہند کے اجیت شرن نے کیا، جبکہ پروگرام کی صدارت اسلامک یونیورسٹی سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے وائس چانسلر پروفیسر شکیل احمد نے کی۔ یہ پروگرام صبح دس بجے سے شروع ہوا جس میں یونانی دواساز کمپنیوں کے معروف حکیموں اور معروف شخصیات نے شرکت کی۔
اس موقع پر یونانی ڈرگس مینوفیکچررس ایسوسی ایشن (اڈما) کے عہدیداروں نے یہا ں میلے میں شامل مختلف کمپنیوں کے ذمہ داران سے بات کی جس میں سے بیشتر دواساز کمپنیوں نے بتایا کہ اس طرح کے میلے کا انعقاد کا مقصد طب یونانی کو فروغط دینا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت ہند کی عدم توجہی کی وجہ سے طب یونانی کوعوام میں وہ مقام نہیں ملا جو ملنا چاہیے تھا ۔ انہوں نے کہا کہ یونانی دواساز کمپنیاں کافی محنت کررہی ہیں اور نئے نئے ریسرچ کرکےنئی دوا بھی تیار کررہی ہیں لیکن اس کو عوام تک پہنچانے سے دور ہیں۔اس میلے میں 45 یونانی دوا ساز کمپنیاں شامل ہوئی ہیں،میلے میں کفایتی شرح پر دوائیں بھی دستیاب کرائی جارہی ہیں تاکہ اس میلے میں شرکت کرنے والےلوگوں کو فائدہ مل سکے اور ساتھ میں کمپنیوں کے پروموشن بھی ہوجائے۔

میلے میں شرکا نے بھی اپنے الگ الگ تاثرات کا اظہا کیا ہے۔ یونانی دوا ساز کمپنیوں کا یہ میلہ کافی لوگوں کے لیے فائدہ مند ہے یہاں آنے سے پتہ چلتا ہے کہ طب یونانی کی کون کون سی دوائیں فائدہ مند ہیں۔ میلے میں شریک یونانی دوا ساز کمپنیوں کے بیشتر اسٹال کے ذمہ داران نے کہا کہ طب یونانی کو جو پروموشن ملنی چاہیے تھی وہ نہیں مل پارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ طب یونانی کو فروغ دینے کے لیے اہم قدم اٹھائے۔
واضح رہے کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ کے کیمپس میں یہ میلہ 4مارچ سے 6 مارچ 2023 تک جاری رہے گا ۔جس میں یونیورسٹی کے طلبا کے علاوہ باہری لوگ بھی کثیر تعداد میں شرکت کررہے ہیں۔
مزید پڑھیں:Unani Health Fair held at Jamia Millia Islamia: جامعہ ملیہ اسلامیہ میں منعقد یونانی ہیلتھ میلےکا اختتام

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.