ETV Bharat / state

عوامی زندگی میں ذاتی تلخی کی کوئی جگہ نہیں: آنند شرما

author img

By

Published : Feb 9, 2021, 5:03 PM IST

کانگریس کے سینئر رہنما آنند شرما نے ایوان میں قائد حزب اختلاف غلام نبی آزاد اور تین دیگر ممبروں کو جذباتی انداز میں الوداع کہتے ہوئے کہا کہ عوامی زندگی میں ذاتی تلخی کی کوئی جگہ نہیں ہونی چاہئے۔

عوامی زندگی میں ذاتی تلخی کی کوئی جگہ نہیں: آنند

راجیہ سبھا میں کانگریس کے نائب رہنما آنند شرما نے ایوان میں قائد حزب اختلاف غلام نبی آزاد اور تین دیگر ارکان کو جذباتی انداز میں الوداع کہتے ہوئے کہا کہ عوامی زندگی میں ذاتی تلخی کی کوئی جگہ نہیں ہونی چاہئے۔

شرما نے منگل کے روز جموں و کشمیر سے راجیہ سبھا کے چار منتخب ممبروں کو الوداع کہتے ہوئے کہا کہ آزاد جیسے وسیع تجربے کا ایوان میں کوئی ممبر نہیں ہے۔ انہیں کئی وزارتوں اور پارٹی کی جانب سے تمام ریاستوں میں کام کرنے کا موقع ملا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کی زندگی اس بات کی علامت ہے کہ عوامی زندگی اور سیاسی زندگی میں ذاتی تلخی کی کوئی جگہ نہیں ہونی چاہئے۔ ان کے تمام جماعتوں اور ایوان کے تمام ممبروں کے ساتھ خوشگوار تعلقات ہیں۔

ترنمول کانگریس کے سکھیندو شیکھر رائے نے کہا کہ آزاد اور تین دیگر ممبران کا طرز عمل متاثر کرنے والا رہا ہے۔ آزاد کا طریقہ کار خاص رہا ہے۔

مزید پڑھیں:

غلام نبی آزادی کی تقریر میں کیا کچھ رہا خاص؟

سماج وادی پارٹی کے رام گوپال یادو نے کہا کہ 'آزاد تعلقات سے مالا مال ہیں اور ان کے جانے سے ایوان غریب ہوجائے گا۔ شیوسینا کے سنجے راوت نے کہا کہ 'آزاد کو ایک بہتر اور وسیع تجربہ رہا ہے۔ انہیں اپنی سوانح عمری 'اندرا سے مودی تک' لکھنی چاہئے۔ ریپبلکن پارٹی آف انڈیا (اٹھاولے) کے صدر رام داس اٹھاوالے نے کہا کہ آزاد کو قومی جمہوری اتحاد کے حق میں آنا چاہئے۔

اے اے آئی اے ڈی ایم کے نونیٹ کرشنن ، بیجو جنتا دل کے پرسنا اچاریہ ، ڈی ایم کے کے تروچی سیوا ، تلنگانہ راشٹرا سمیتی کے کے آر سریش ریڈی ، وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے وی سائی وجے ریڈی ، جنتا دل یونائیٹڈ کے رام چندر پرساد سنگھ ، مارکسی کمیونسٹ پارٹی کے ایلامارم کریم ، راشٹریہ جنتا دل کے منوج کمار جھا، بہوجن سماج پارٹی کے ستیش چدر مشرا ، آئی یو ایم ایل کے عبدالوہاب ، عام آدمی پارٹی کے سشیل کمار گپتا ، ہندوستانی کمیونسٹ پارٹی کے ونئے وشوم اور ٹی ایم سی (ایم) کے سی کے واسن نے بھی آزاد سے اظہار تشکر کرتے رخصت ہونے والے ممبران کو الوداع کہا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.