ETV Bharat / state

کپل سبل کی دبے الفاظ میں کانگریس قیادت پر تنقید

author img

By

Published : Sep 29, 2021, 6:54 PM IST

Updated : Sep 29, 2021, 7:49 PM IST

کانگریس پارٹی کے سینیئر رہنما کپل سبل نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پارٹی سے لوگوں کے نکلنے کے سلسلے سے پارٹی کو نقصان ہو رہا ہے اس لیے جلد سے جلد ورکنگ کمیٹی کا اجلاس طلب کیا جائے تاکہ پارٹی چھوڑنے کی وجوہات پر غور کیا جا سکے۔

Kapil Sibal
Kapil Sibal

کانگریس قائدین کے استعفیٰ اور پارٹی کی پنجاب یونٹ میں تازہ بحران کے درمیان سابق مرکزی وزیر کپل سبل نے پارٹی قیادت کو تنظیم کے زوال پر کٹہرے میں کھڑا کرتے ہوئے کانگریس سے مطالبہ کیا کہ صورتحال پر غور کیا جائے۔

سینئر کانگریسی رہنما نے ورکنگ کمیٹی کا اجلاس فوری طور پر بلانے کا مطالبہ کیا۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

کانگریس میں مشہور جی 23 کیمپ کے ممتاز رکن کپل سبل نے قومی دارالحکومت دہلی میں پریس کانفرنس میں کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی یا کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کا براہ راست نام نہیں لیا لیکن کہا کہ آج کانگریس ایک ایسی پارٹی ہے جس کا کوئی مستقل صدر نہیں ہے۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

پارٹی چھوڑنے والے رہنماؤں کے تعلق سے حوالہ دیتے ہوئے کپل سبل نے کہا کہ 'سمجھ میں نہیں آرہا ہے کہ ایسا کیوں ہو رہا ہے۔

کانگریس کے سینئر رہنما کپل سبل نے راہل گاندھی کا نام لیے بغیر ان پر تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس ہائی کمان کو جلد از جلد ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ بلانی چاہیے کیوں کہ لوگ کانگریس پارٹی کو چھوڑ رہے ہیں۔

کپل سبل نے کہا کہ 'لوگوں کا کانگریس پارٹی چھوڑنا خود کانگریس سے ہی ایک تشویشناک سوال ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'صرف انہی لوگوں نے پارٹی چھوڑی ہے جو ان کے خاص تھے۔جیتن پرساد اور سندھیا نے کانگریس چھوڑ دی۔ سی ڈبلیو سی میں بحث ہونی چاہیے کہ ایسے حالات کیوں بنے۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

کپل سبل نے کہا کہ 'میں آپ (میڈیا) سے ان کانگریسوں کی جانب سے بات کر رہا ہوں جنہوں نے گزشتہ برس اگست میں خط لکھا تھا۔ کانگریس رہنما نے کہا کہ 'کانگریس کے وہ لوگ جنہوں نے ہمیں چھوڑا ہے انہیں واپس آنا چاہیے کیونکہ کانگریس ہی ایسا نظریہ ہے جو اس ملک کی بنیاد ہے جس کی بنیاد پر ہماری جمہوریت بنی تھی۔

سبل نے مزید کہا کہ 'ہم جی حضور 23 نہیں ہیں۔ ہم اپنے مطالبات رکھیں گے۔ سبل نے کہا کہ جب پارلیمنٹ چلے گی تب کئی مسائل پر بات ہوگی۔ مسائل پر تب ہی آواز اٹھے گی جب اپوزیشن مضبوط ہوگی اور اپوزیشن تب ہی مضبوط ہوگی جب کانگریس مضبوط ہوگی۔ اگر یہ سب نہیں ہوگا تو پھر سوال کیسے پوچھا جائے گا؟ کانگریس کا نقصان ملک کا نقصان ہے۔

  • #WATCH | We (leaders of G-23) are not the ones who will leave the party & go anywhere else. It is ironic. Those who were close to them (party leadership) have left & those whom they don't consider to be close to them are still standing with them: Congress leader Kapil Sibal pic.twitter.com/q5RP2cUQKN

    — ANI (@ANI) September 29, 2021 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

انہوں نے کہا کہ کوئی بھی پارٹی کارکن کسی کے خلاف نہیں ہوسکتا، اگر وہ کانگریس کا آدمی ہے۔ ہم تو کانگریس کے حق میں ہیں۔ یہ واضح ہے کہ ابھی کانگریس کا کوئی صدر نہیں ہے لیکن کوئی فیصلہ تو لے ہی رہا ہے۔

کپل سبل نے کہا کہ 'ایک سرحدی ریاست پنجاب میں کانگریس پارٹی کے ساتھ ایسا ہو رہا ہے۔ اس کا کیا مطلب ہے؟ آئی ایس آئی اور پاکستان کو اس سے فائدہ ہے۔ کانگریس کو یہ یقینی بنانا چاہیے کہ وہ متحد رہیں۔ اگر کسی کو کوئی مسئلہ ہے تو وہ پارٹی کے سینئر لیڈر سے بات کرے۔

  • کپل سبل کے خطاب کی اہم باتیں:
  • ہم جی 23 ہیں لیکن جی حضور نہیں۔ ہم مسائل اٹھاتے رہیں گے۔
  • لوگ کیوں جا رہے ہیں؟ شاید ہمیں دیکھنا چاہیے کہ کیا یہ ہماری غلطی ہے؟ ہمیں فوری طور پر سی ڈبلیو سی کی میٹنگ بلانی ہوگی۔ کم سے کم بات تو ہو سکے۔
  • ہم پارٹی کے نظریے کے سوا کہیں نہیں جائیں گے۔ کانگریس کی مشکل یہ ہے کہ جو لوگ ان کے قریب ہیں (قیادت) وہ چلے گئے اور جو انہیں لگتا ہے کہ جو ان کے قریب نہیں ہیں وہ اب بھی وہاں موجود ہیں۔
  • میں واقعی میں بہت پریشان ہوں کہ مجھے آپ کے پاس آنا ہے لیکن ہمارے پاس کوئی آپشن نہیں ہے۔
  • کانگریس میں اب کوئی منتخب صدر نہیں ہے۔ ہم نہیں جانتے کہ فیصلہ کون لے رہا ہے۔
  • میں اپنی ذاتی صلاحیت اور ہم خیال لوگوں کی جانب سے بات کر رہا ہوں جنہوں نے گزشتہ سال خط لکھا تھا۔
  • میں یہاں بھاری دل کے ساتھ آیا ہوں۔ میں ایک ایسی پارٹی کا حصہ ہوں جس کا شاندار ماضی ہے میں اس وقت کی صورتحال کو نہیں دیکھ سکتا۔
  • میں ان رہنماؤں سے گزارش کروں گا جو چلے گئے کیونکہ کانگریس پارٹی ہی واحد ہے جو ملک کو بچا سکتی ہے۔
  • پنجاب میں کیا ہو رہا ہے جو کہ پاکستان کی سرحد سے صرف 300 کلومیٹر دور ہے اور ہم اس صورتحال سے آگاہ ہیں جو ریاست میں شورش اور آئی ایس آئی کے تعلق سے ہوئی۔

Last Updated : Sep 29, 2021, 7:49 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.