ETV Bharat / state

پرنب کی صحت میں کوئی تبدیلی نہیں - ریسرچ اینڈ ریفرل اسپتال

سابق صدر پرنب مکھرجی کی صحت میں اتوار کو بھی کوئی تبدیلی نظر نہیں آئی اور وہ شدید کوما کی حالت میں وینٹیلیٹر پر ہیں۔

پرنب کی صحت میں کوئی تبدیلی نہیں
پرنب کی صحت میں کوئی تبدیلی نہیں
author img

By

Published : Aug 23, 2020, 2:27 PM IST

نئی دہلی میں واقع فوج کے ریسرچ اینڈریفرل اسپتال کی طرف سے آج صبح سابق صدر کی صحت کے سلسلے میں جاری بلیٹن میں کہا گیا ’سابق صدر پرنب مکھرجی کی صحت میں آج صبح کوئی تبدیلی نظر نہیں آئی۔وہ شدید کوما کی حالت میں وینٹیلیٹر پر ہیں۔ ان کے جسم کے سبھی اہم اعضا مستحکم ہیں۔‘‘
84 سالہ مسٹر مکھرجی کی طبیعت بگڑنے کے بعد دس اگست کو نئی دہلی میں واقع فوج کے ریسرچ اینڈ ریفرل اسپتال میں انہیں داخل کرایا گیا تھا ۔ ان کے دماغ میں خون جم گیا تھا جس کے لئے ان کا آپریشن کیا گیا ہے۔ سابق صدر کی کورونا رپورٹ بھی پازیٹیو ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.