دارالحکومت دہلی سے متصل ہائی ٹیک سٹی نوئیڈا کی گیجھوڑ پولیس چوکی سے چند قدم کے فاصلے پر کھڑی انسپکٹر کی کار کو چوروں نے چرا لیا۔
جب ضلع میں کمشنری نظام نافذ ہوا تو عوام میں یقین ہوا کہ بدمعاشوں میں پولیس کا خوف پیدا ہوگا لیکن حیرانی کی بات ہے کہ بدمعاشوں میں خوف ہونا تو دور وہ اس قدر بے خوف ہو گئے کہ پولیس کی گاڑی کو ہی چوری کر لی۔
واضح رہے کہ کار کے آگے پیچھے پولیس لکھا ہوا تھا اور اس کے اندر انسپکٹر کا آئی کارڈ اور کیپ بھی پڑی ہوئی تھی پھر بھی چوروں نے ہاتھ صاف کر دیا۔
بدمعاشوں نے انسپکٹر کے ریوالور کا لائسنس بھی چوری کرلیا۔ کار میں مجرمین سے وابستہ کچھ خفیہ فائلیں بھی تھیں حالانکہ تفتیش کے بعد فائل کسی کباڑی کے یہاں مل گئیں لیکن پولیس کی کئی ٹیمیں اب بھی کار کی تلاش میں مصروف ہیں۔