ETV Bharat / state

عالمی ادارہ صحت کا 12سال اور اس سے زائد عمر کے بچوں کو ماسک لگانے کا مشورہ

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ کورونا وائرس (کووڈ-19) کی وبا کو روکنے کے لئے 12 سال یا اس سے زائد عمر کے بچوں کو بڑوں کی طرح ماسک پہننا چاہئے۔

عالمی ادارہ صحت کا 12سال اور اس سے زائد عمر کے بچوں کو ماسک لگانے کا مشورہ
عالمی ادارہ صحت کا 12سال اور اس سے زائد عمر کے بچوں کو ماسک لگانے کا مشورہ
author img

By

Published : Aug 23, 2020, 2:33 PM IST

ڈبلیو ایچ او نے ہفتے کو 12 سال یا اس سے زیادہ عمر کے بچوں کے لئے ماسک پہننے کے بارے میں نئے اصول جاری کئے ہیں۔ ڈبلیو ایچ او کے مطابق مختلف ممالک میں بڑوں کے ماسک پہننے کے اصولوں کا اطلاق بچوں پر بھی ہونا چاہئے۔

ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ بچوں میں کورونا وائرس کیسے پھیلتا ہے ، لیکن اس کے پختہ شواہد موجود ہیں کہ کورونا وائرس بڑوں کی طرح نوعمروں میں بھی پھیل سکتا ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے مطابق پانچ سال سے کم عمرکے بچوں کو ماسک نہیں پہننا چاہئے۔

چھ سے 11 سال کی عمر کے بچوں کیلئے مشورہ دیا گیا ہے کہ فیملی کے ممبران ماسک پہننے اور اتارنے میں بچوں کی مدد کریں۔

ڈبلیو ایچ او نے کہا ہے کہ 60 سال سے کم عمرکے صحتمند افراد کو کپڑے کا ماسک پہننا چاہئے جبکہ بوڑھے اور دیگر امراض میں مبتلا افراد کو میڈیکل ماسک پہننا چاہئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.