ETV Bharat / state

نائب صدر اور وزیراعظم نے شیاما پرساد مکھرجی کو خراج عقیدت پیش کیا - سیاست میں ان کے تعاون کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا

نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو اور وزیر اعظم نریندر مودی نے بھارتیہ جن سنگھ کے بانی ڈاکٹر شیاما پرساد مکرجی کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

tributes to Shyama Prasad Mukherjee
tributes to Shyama Prasad Mukherjee
author img

By

Published : Jul 6, 2021, 2:25 PM IST

وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک ٹویٹ پیغام میں کہا کہ "میں ڈاکٹر شیاما پرساد مکرجی کو ان کی یوم پیدائش پر سلام پیش کرتا ہوں۔ ان کے اعلیٰ خیالات لاکھوں باشندگان وطن کے لئے موجب محرک ہیں۔ ڈاکٹر مکرجی نے اپنی پوری زندگی ملک کی سالمیت اور ترقی کے لئے وقف کردی۔ " انہوں نے ایک ماہر تعلیم اور دانشور کی حیثیت سے اپنے لئے ایک مقام بنایا۔"

tributes to Shyama Prasad Mukherjee
tributes to Shyama Prasad Mukherjee
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھارتیہ جن سنگھ کے بانی ڈاکٹر شیاما پرساد مکرجی کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
tributes to Shyama Prasad Mukherjee
tributes to Shyama Prasad Mukherjee

راج ناتھ سنگھ نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ "بھارت کے عظیم بیٹے ڈاکٹر شیاما پرساد مکرجی کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کررہا ہوں ۔ وہ ایک سچے قوم پرست تھے جنہوں نے خود ایک مشہور عالم، ماہر تعلیم اور اصلاح پسند کی حیثیت سے اپنی پہچان بنائی۔ انہیں عوامی زندگی اور سیاست میں ان کے تعاون کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

امت شاہ نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا کہ "'ایک قوم، ایک نشان، ایک قانون کے محرک ڈاکٹر شیاما پرساد مکرجی میں قومی مفاد سے بالاتر کوئی بات نہیں تھی۔ ان کی قربانی اور بھارت کی سالمیت کے لئے جدوجہد نے کشمیر اور بنگال کو جز لاینفک بنادیا۔ ڈاکٹر مکھرجی قوم کی تعمیر نو میں ملکی پالیسیوں کے سخت حامی تھے۔ "

وہیں نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے ڈاکٹر شیاما پرساد مکرجی کو ان کی یوم پیدائش پر دلی خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

ڈاکٹر سیما پرساد مکرجی کی یوم پیدائش کے موقع پر جاری ایک پیغام میں نائب صدر نے کہا کہ ڈاکٹر مکرجی ایک وژنری رہنما اور ایک محب وطن تھے۔ وہ ایک ماہر تعلیم ، انسان دوست، قومی اتحاد و سالمیت کے علبردار تھے۔ ان کی زبردست شخصیت لوگوں کو متاثر کرتی رہے گی۔

یو این آئی

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.