ETV Bharat / state

Chandrayaan 3 Mission روور چاند کی سطح پر آٹھ میٹر تک گھومتا رہا، تمام پے لوڈس نارمل - لینڈر وکرم سے روور کے محفوظ باہر نکلنے کے لیے

اسرو نے کہا کہ لینڈر وکرم سے روور کے محفوظ باہر نکلنے کے لیے دو حصوں کا ریمپ تیار کیا گیا تھا۔ اس ریمپ کی مدد سے روور کو بحفاظت چاند کی سطح پر اتارا گیا اور روور پر لگے سولر پینلز نے اسے بجلی پیدا کرنے کے قابل بنایا۔

روور چاند کی سطح پر آٹھ میٹر تک گھومتا رہا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 25, 2023, 10:12 PM IST

چنئی، 25 اگست (یو این آئی) ہندوستان کے عظیم فخر چندریان -3 نے کامیابی سے قدم اٹھانا جاری رکھا ہے اور 'پرگیان' روور نے جمعہ کو چاند کے جنوبی قطب کی سطح پر آٹھ میٹر کامیابی کے ساتھ چہل قدمی کی۔

انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) نے آج شام ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ روور نے تمام سرگرمیاں منصوبہ بندی کے مطابق انجام دیں۔ لینڈر ماڈیول (ایل ایم)، پروپلشن ماڈیول (پی ایم) اور روور سب بالکل ٹھیک کام کر رہے ہیں۔

چندریان -3 مشن کے بارے میں ایک اپ ڈیٹ میں اسرو نے کہا، "روور کی تمام پہلے سے طے شدہ سرگرمیوں کی تصدیق کی گئی ہے۔ روور نے تقریباً آٹھ میٹر کا فاصلہ کامیابی سے طے کرلیا ہے۔ روور پے لوڈز ایل آئی بی ایس اورای پی ایکس ایس کام کر رہے ہیں۔ پی ایم، ایل ایم اور روور پر تمام پے لوڈ معمول کے مطابق کام کر رہے ہیں۔

اسرو نے کہا کہ لینڈر وکرم سے روور کے محفوظ باہر نکلنے کے لیے دو حصوں کا ریمپ تیار کیا گیا تھا۔ اس ریمپ کی مدد سے روور کو بحفاظت چاند کی سطح پر اتارا گیا اور روور پر لگے سولر پینلز نے اسے بجلی پیدا کرنے کے قابل بنایا۔ روور کو باہر نکالنے سے پہلے ریمپ اور سولر پینلز کی ویڈیو بھی جاری کی گئی۔

چندریان-3 میں تعینات کل 26 سسٹم یو آر راؤ سیٹلائٹ سینٹر (یو آر ایس سی)/اسرو، بنگلورو میں تیار کیے گئے تھے۔

ایل ایم نے بدھ کے روز چاند کے جنوبی قطب پر کامیاب سافٹ لینڈنگ کی، جس سے ہندوستان یہ کارنامہ انجام دینے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا۔ لینڈنگ کی وجہ سے اڑی دھول کے بیٹھنے کے چند گھنٹوں بعد روور کو بھی باہر نکال لیا گیا۔

اسرو نے ایک بیان میں کہا، "روور لینڈر سے باہر آیا اور چاند کی سطح پر چہل قدمی کی۔"

یواین آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.