ETV Bharat / state

راجستھان میں گورنر کا کردار حیران کن: کانگریس

کانگریس نے راجستھان کے گورنر کے کردار کو حیران کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی طرف سے مقرر گورنروں کے اس طرح کے رول کی مخالفت میں ہی پارٹی نے آج پورے ملک میں راج بھون کے سامنے احتجاج و مظاہرہ کیا ہے۔

the role of governor in rajasthan is astonishing
راجستھان میں گورنر کا کردار حیران کن
author img

By

Published : Jul 27, 2020, 10:19 PM IST

کانگریس کے سینئر رہنما اور سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم نے نامہ نگاروں کی کانفرنس میں کہا کہ پارلیمانی جمہوریت کے کام کاج میں گورنرز کا کردار اہم ہوتا ہے۔

گورنر اسمبلی کا سیشن منعقد کرنے کے ساتھ ہی اراکین اسمبلی کو سمن جاری کر سکتے ہیں اور اگر وزیر اعلیٰ اکثریت ثابت کرنا چاہتے ہیں تو گورنر اسمبلی کی میٹنگ طلب کر سکتے ہیں۔

the role of governor in rajasthan is astonishing
کانگریس کے سینئر رہنما اور سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم

مسٹر چدمبرم نے کہا کہ راجستھان میں کابینہ کے فیصلے کے سلسلے میں گورنر نے جو کردار ادا کیا ہے وہ حیران اور سکتے میں ڈالنے والا ہے۔

ڈاکٹر ظفرالاسلام کو ایوارڈ سے سرفراز کیا جائے گا

گورنر کے اسی رول کے خلاف کانگریس نے آج پورے ملک میں راج بھون کے سامنے احتجاج و مظاہرہ کرکے بی جے پی کی غیر آئینی ضابطوں کی خلاف کی طرف عوام کی توجہ مبذول کرائی ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ گورنر جلد ہی اسمبلی کا سیشن طلب کریں گے اور آئین کا احترام کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ سنہ 2014 کے بعد بی جے پی نے جتنے بھی گورنر مقرر کیے ہیں ان میں سے بیشتر نے عہدے کا غلط استعمال کرتے ہوئے آئینی ضابطوں کا مذاق اڑایا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.