ETV Bharat / state

Controversy Over Bharat vs India مودی کے دعوت نامہ پر بھی پرائم منسٹر آف بھارت درج - مشرقی ایشیاء چوٹی کانفرنس میں مودی کی شرکت

صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو اور وزیراعظم نریندر مودی کے دعوت ناموں پر 'پریسیڈنٹ آف انڈیا' کے بجائے 'پریسیڈنٹ آف بھارت' اور 'پرائم منسٹر آف انڈیا' کے بجائے 'پرائم منسٹر آف بھارت' درج کیا گیا ہے جس کے بعد ایک نیا تنازع کھڑا ہوگیا ہے۔ A controversy has arisen once again over the name of Bharat and India.

مودی کے دعوت نامہ پر بھی پرائم منسٹر آف بھارت درج

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 6, 2023, 7:08 AM IST

نئی دہلی: بی جے پی کے ترجمان سمبیت پاترا نے منگل کی شام وزیر اعظم نریندر مودی کے انڈونیشیا کے دورے کے بارے میں ایک سرکاری معلومات شیئر کی جس میں وزیراعظم مودی کو "بھارت کا وزیر اعظم" درج کیا گیا ہے۔

وزیراعظم مودی بدھ کی رات 20ویں آسیان-انڈیا چوٹی کانفرنس اور 18ویں مشرقی ایشیاء چوٹی کانفرنس میں شرکت کے لیے انڈونیشیا روانہ ہوں گے۔ 9 ستمبر کو جی 20 کے ایک عشائیہ کے دعوت نامہ میں مودی کو "بھارت کے وزیر اعظم" لکھا گیا ہے جبکہ صدر جمہوریہ ہند کو دعوت نامہ میں "بھارت کے صدر" لکھا گیا جس کے باعث ایک تنازع کھڑا ہوگیا کیونکہ اپوزیشن پارٹیوں نے الزام لگایا کہ حکومت لفظ 'انڈیا' کو چھوڑنے اور ملک کے نام کے ساتھ صرف بھارت لکھا رہنے کا منصوبہ بنارہی ہے۔

حکومت کے اس اقدام پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کانگریس لیڈر جے رام رمیش نے ایکس ( ٹویٹر) پر لکھا کہ "دیکھو مودی حکومت کتنی الجھن میں ہے! 20ویں آسیان-انڈیا سربراہی اجلاس میں بھارت کے وزیر اعظم۔ یہ سب ڈرامہ صرف اس لیے ہوا کہ اپوزیشن اکٹھی ہوگئی اور اپوزیشن اتحاد کو ''انڈیا" کا نام دیا گیا ہے۔

  • Look at how confused the Modi government is! The Prime Minister of Bharat at the 20th ASEAN-India summit.

    All this drama just because the Opposition got together and called itself INDIA 🤦🏾‍♂️ pic.twitter.com/AbT1Ax8wrO

    — Jairam Ramesh (@Jairam_Ramesh) September 5, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

روایتی طور پر انگریزی زبان میں ملک کو انڈیا کہا جاتا ہے۔ بی جے پی کے سینئر رہنما اور وزراء نے راشٹرپتی بھون کے اس اقدام کی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مرکزی وزیر راجیو چندر شیکھر سے پوچھا کہ "بھارت کے صدر" کو استعمال کرنے میں کیا مسئلہ ہے کیونکہ ملک بھی بھارت ہے۔

مزید پڑھیں: جی ٹوئنٹی عشائیہ کے دعوت نامہ میں پریسڈینٹ آف انڈیا کے بجائے پریسڈینٹ آف بھارت کیوں لکھا گیا، کانگریس برہم

حکومت کے اس اس اقدام سے ان قیاس آرائیوں کو بھی تقویت ملتی ہے کہ 18 ستمبر سے شروع ہونے والے پارلیمنٹ کے پانچ روزہ خصوصی اجلاس کے دوران ملک کا نام تبدیل کرنے کا معاملہ سامنے آسکتا ہے۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش سمیت اپوزیشن رہنماؤں نے حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ ملک کے "ریاستوں کا اتحاد" ہونے کے تصور پر حملہ کر رہی ہے، جیسا کہ آئین میں مذکور ہے جس میں ملک کو " انڈیا" کہا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.