ETV Bharat / state

President on Delhi MCD and Criminal Procedure Identification: صدر نے دہلی میونسپل کارپوریشن اور فوجداری طریقہ کار شناخت سے متعلق قوانین کو منظوری دی

صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے دہلی کے میونسپل کارپوریشن کے انضام اور فوجداری کار کے ایکٹ کو منظور دے دی ہے۔ جس کے بعد اب دہلی میں ایک میونسپل کارپوریشن چیئرمین ہوں گے Delhi Municipal Corporation۔

President on Delhi MCD and Criminal Procedure Identification

author img

By

Published : Apr 19, 2022, 11:01 PM IST

نئی دہلی: صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے دارالحکومت دہلی کے تین میونسپل کارپوریشنوں کے انضمام اور فوجداری طریقہ کار کے شناخت ایکٹ کو منظوری دے دی ہے پارلیمنٹ میں ان دونوں قوانین سے متعلق بلوں کی منظوری اور صدر کے ذریعہ ان کی منظوری کے بعد مرکزی حکومت نے اس سے متعلق ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ پارلیمنٹ نے ان دونوں بلوں کو اس ماہ ختم ہونے والے پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس میں منظور کیا تھا President approved laws relating to the Delhi Municipal Corporation and criminal procedure identification۔

میونسپل کارپوریشن ایکٹ کے مطابق دہلی میں تین میونسپل کارپوریشنوں کے بجائے پہلے کی طرح دہلی میونسپل کارپوریشن وجود میں آ گئی ہے۔ اس کے نتیجے میں تینوں کارپوریشنوں کی ذمہ داریاں، ملازمین اور وسائل دہلی میونسپل کارپوریشن کو منتقل کردیئے جائیں گے۔ ایکٹ کے مطابق دہلی میونسپل کارپوریشن اب مرکزی حکومت کے ماتحت ہوگی، ایکٹ میں لفظ 'گورنمنٹ' کی جگہ'مرکزی حکومت' کا لفظ استعمال کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی دارالحکومت میں نئی حد بندی کو بھی منظوری دی گئی ہے جس کی وجہ سے کارپوریشن میں وارڈوں کی تعداد موجودہ 272 سے کم ہو کر 250 رہ جائے گی۔ نئے نمائندوں کے انتخاب تک کارپوریشن چلانے کے لیے ایک 'خصوصی افسر' کی تقرری کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:

کریمنل پروسیجر آئیڈینٹیفکیشن ایکٹ کے تحت پولیس کو یہ اختیار دیا گیا ہے کہ وہ فوجداری مقدمات میں ملزمان کی جسمانی اور سائنسی شناخت کے نمونے جمع کر کے محفوظ کر سکے۔ صدر نے پیر کو اس ایکٹ کی منظوری دی تھی۔
(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.