ETV Bharat / state

Kejriwal on RO Water غریبوں کو بھی ملے گا آر اوکا صاف پانی، کیجریوال

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پہلے یہاں ٹینکروں کے ذریعے پانی فراہم کیا جاتا تھا۔ ٹینکروں سے پانی لینے کے دوران جھگڑے ہوا کرتے تھے۔ جہاں ٹیوب ویل تھے اس کا پانی گندا آتا تھا۔

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال
دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال
author img

By

Published : Jul 24, 2023, 9:35 PM IST

نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ ان کی حکومت دارالحکومت کے ہر گھر تک صاف پانی پہنچانے کے لیے مختلف سطحوں پر مشن موڈ میں کام کر رہی ہے اور اس مقصد کے لیے مختلف جگہوں پر آر او اے ٹی ایم بھی لگائے جا رہے ہیں۔

پیر کو یہاں مایاپوری فیزدو کی کھجان بستی میں آر او اے ٹی ایم کا افتتاح کرنے کے بعد کیجریوال نے کہا کہ دہلی کے ہر گھر کو صاف پانی فراہم کرنے کے مشن میں ہم واٹر اے ٹی ایم جیسا انوکھا تجربہ بھی کر رہے ہیں۔ جہاں جہاں ہمیں ٹینکروں کے ذریعے پانی سپلائی کرنا پڑتا ہے، وہاں ہم واٹر اے ٹی ایم شروع کریں گے۔ امیر لوگوں کی طرح اب دہلی کے غریب لوگ بھی صاف آر او کا پانی پی سکیں گے۔ دہلی میں پائلٹ پروجیکٹ کے تحت کھجان بستی کے علاوہ شکوربستی، کالکا اور جھرودا میں آر او پلانٹس شروع ہو چکے ہیں۔ آنے والے دنوں میں اس طرح کے 500 کے قریب آر او پلانٹس لگائے جائیں گے۔ ہر شخص کو واٹر اے ٹی ایم کارڈ دیا جائے گا، جس کی مدد سے وہ روزانہ 20 لیٹر مفت پانی حاصل کر سکے گا۔

انہوں نے کہا کہ دہلی میں بہت سے علاقے ایسے ہیں، جہاں کافی آبادی ہے۔ کئی علاقوں میں ٹینکروں کے ذریعے باقاعدگی سے پانی فراہم کیا جاتا ہے۔ مختلف وجوہات کی بنا پر ایسے علاقوں میں پانی کی پائپ لائن نہیں بچھائی جا سکتی۔ ایسے علاقوں میں پانی کی مناسب فراہمی کے لیے ہم ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ایک نیا طریقہ لے کر آئے ہیں۔ اس کے تحت ہم ان علاقوں میں ٹیوب ویل لگائیں گے جہاں زیر زمین پانی کی سطح بلند ہے۔ دہلی کے کئی علاقوں میں زمینی پانی کا معیار بہت اچھا نہیں ہے۔ اس پانی کو ٹیوب ویل سے نکال کر آر او سے صاف کریں گے۔ اس کے بعد آر او کا پانی عوام کو دیا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پہلے یہاں ٹینکروں کے ذریعے پانی فراہم کیا جاتا تھا۔ ٹینکروں سے پانی لینے کے دوران جھگڑے ہوا کرتے تھے۔ جہاں ٹیوب ویل تھے اس کا پانی گندا آتا تھا۔ گندے پانی سے لوگ پریشان تھے۔ ایسے تمام علاقوں کے اندر آر او پلانٹس لگانے کا منصوبہ ہے۔ ابھی ہم نے دہلی کے چار علاقوں میں آر او پلانٹ کا پائلٹ پروجیکٹ کیا ہے اور یہ بہت کامیاب رہا ہے۔ اب پوری دہلی میں جہاں کچی بستیاں ہیں یا ٹینکروں کے ذریعے باقاعدگی سے پانی فراہم کیا جاتا ہے اور پانی کی پائپ لائن نہیں بچھائی جا سکتی ہے، وہاں آر او پلانٹ لگا کر ہر شخص کو واٹر اے ٹی ایم دیا جائے گا، جہاں سے وہ پانی لے سکتا ہے۔ اب تک دو ہزار خاندانوں کو واٹر اے ٹی ایم کارڈ دیے جا چکے ہیں۔یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.