ETV Bharat / state

کسان- جوان جھڑپ کی تصویر انتہائی افسوسناک: راہل-پرینکا - priyanka gandhi's tweet

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے کسانوں کو دہلی آنے سے روکنے کے لئے فوج کے استعمال پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ’جئے جوان جئے کسان‘ نعرہ کی دھجیاں اڑاتے ہوئے ملک کے کسان اور جوان کو آمنے سامنے کر دیا ہے۔

Rahul-Priyanka
راہل-پرینکا
author img

By

Published : Nov 28, 2020, 9:09 PM IST

Updated : Nov 28, 2020, 10:16 PM IST

مسٹر گاندھی نے دہلی جانے پر مصر ایک کسان کی فوج کے جوان کے ہاتھوں پٹائی کی تصویر ٹوئٹ کی ہے اور کہا ہے کہ کسان کے خلاف کھڑے فوجی کی یہ تصویر انتہائی افسوسناک ہے۔

مسٹر گاندھی نے ٹوئٹ کیا ’’انتہائی افسوسناک تصویر۔ ہمارا نعرہ تو’جئے جوان جئے کسان‘ تھا لیکن آج وزیر اعظم مودی کے گھمنڈ نے جوان کو کسان کے خلاف کھڑا کردیا۔ یہ بہت خطرناک ہے۔ ‘‘

مسز واڈرا نے کہا’’بی جے پی حکومت میں ملک کا نظام دیکھیں۔ جب بی جے پی کے کھرپ پتی دوست دہلی آتے ہیں تو ان کیلئے سرخ قالین بچھایا جاتا ہے۔ لیکن کسانوں کے دہلی آنے کا راستہ کھودا جارہا ہے۔ انہوں نے کسانوں کے خلاف قانون بنائے،وہ ٹھیک ، لیکن سرکار کو اپنی باتیں سنانے کسان دہلی آئے تو وہ غلط

Last Updated : Nov 28, 2020, 10:16 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.