ETV Bharat / state

New Parliament House Row: نئی پارلیمنٹ عمارت سے متعلق دائر عرضی کو سپریم کورٹ نے خارج کیا

وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ بھارت کے نئے پارلیمنٹ ہاؤس کے افتتاح پر احتجاج کرنے والی اپوزیشن جماعتوں نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی۔ جمعہ کو سپریم کورٹ نے اس درخواست کو مسترد کر دیا اور اپوزیشن جماعتوں کی سرزنش بھی کی۔

author img

By

Published : May 26, 2023, 2:17 PM IST

نئے پارلیمنٹ ہاوزکو لیکردائرکی گئی عرضی کو سپریم کورٹ نے خارج کردیا

نئی دہلی: 28 مئی کو ہندوستان کے نئے پارلیمنٹ ہاؤس کا افتتاح وزیر اعظم نریندر مودی کریں گے۔ اس کو لے کر کانگریس، عام آدمی پارٹی سمیت 19 پارٹیاں اس کی مخالفت کر رہی ہیں۔ اپوزیشن جماعتوں کا مطالبہ ہے کہ پارلیمنٹ کی نئی عمارت کا افتتاح وزیر اعظم نہیں بلکہ صدر کریں۔ اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعظم کی جانب سے افتتاح پر پابندی کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جسے سپریم کورٹ نے آج بروز جمعہ کو مسترد کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ 28 مئی کو سپریم کورٹ نے صدر دروپدی مرمو کی جانب سے نئے پارلیمنٹ ہاؤس کے افتتاح کی ہدایت پرPIL پر سماعت شروع کی اور اسے مسترد کر دیا۔ اس کے ساتھ ہی اپوزیشن جماعتوں کی سرزنش کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے یہ بھی کہا کہ یہ پٹیشن مفاد عامہ میں کیسے ہے؟ ہم جانتے ہیں کہ یہ درخواست کیوں دائر کی گئی ہے۔ سپریم کورٹ نے ریمارکس دیے کہ اپوزیشن جماعتیں خود کو خوش قسمت سمجھیں کہ ہم ان پر جرمانہ نہیں لگا رہے۔

مزید پڑھیں: Centre to Launch New Rs 75 Coin نئے پارلیمنٹ ہاؤس کے افتتاح کے موقعے پر 75 روپے کا سکہ جاری کیا جائے گا

اس کے ساتھ سپریم کورٹ نے یہ بھی واضح کیا کہ اپوزیشن جماعتیں اس معاملے کو لے کر کسی اور عدالت میں نہیں جا سکتیں، اگر وہ کسی اور عدالت میں جائیں گی تو ان پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ جب سے وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ نئے پارلیمنٹ ہاؤس کے افتتاح کی خبریں سامنے آئی ہیں، تب سے نئی دہلی سمیت پورے ملک میں سیاست گرم ہوگئی ہے اور اپوزیشن پارٹی اس افتتاح کا بائیکاٹ کررہی ہے۔

کانگریس پارٹی، عام آدمی پارٹی، ترنمول کانگریس اور اے آئی ایم آئی ایم سمیت 19 اپوزیشن جماعتیں مسلسل اس کی مخالفت کر رہی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کئی ایسی پارٹیاں ہیں، جنہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ کئے جانے والے اس افتتاح کی حمایت بھی کی ہے۔ اس میں جے ڈی ایس، بھارتیہ جنتا پارٹی اور بہوجن سماج پارٹی سمیت کئی دیگر پارٹیاں شامل ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.