ملک کی کچھ ریاستوں میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے انفیکشن میں کچھ وقفے سے اچانک اضافے کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران زیر علاج مریضوں میں اضافہ ہوا ہے، جن کی تعداد اب 2.20 لاکھ کے پار ہوچکی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران زیر علاج مریضوں کی تعداد میں 1206 کا اضافہ ہوا ہے۔جبکہ اتوار کے روز 8522 اور ہفتہ کو 4785 متاثرین بڑھے تھے۔
اس عرصے کے دوران کورونا وائرس سے مرنے والے افراد کی تعداد 130 ریکارڈ کی گئی ہے۔ جبکہ یہ تعداد اتوار کے روز 158، ہفتہ کے روز 140 جمعہ کے روز 117، جمعرات کو 126، بدھ کے روز 133 ریکارڈ کی گئی تھی۔
دریں اثنا ء، ملک میں اب تک دو کروڑ 99 لاکھ آٹھ ہزار سے زیادہ افراد کو ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔
مختلف ریاستوں سے آج دیر رات تک موصولہ اعدادوشمار کے مطابق اس عرصے کے دوران کورونا وائرس کے 24214 نئے متاثرین سامنے آئے ہیں، جس سے ان کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 14 لاکھ 09 ہزار 372 ہوگئی ہے۔ اسی عرصے کے دوران 19961 مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔
زیر علاج مریضوں کی تعداد 1206 بڑھ کر 220405 ہوگئی ہے۔ اس مدت کے دوران اموات کی تعداد بڑھ کر 158890 ہوگئی ہے۔ ملک میں شفایابی کی شرح جزوی طور پر گھٹ کر 96.63 فیصد ہو گئی ہے۔
یو این آئی۔