ریاست کے وزارت صحت کی جانب سے منگل کو دی گئی جانکاری کے مطابق 500 نئے معاملوں کے ساتھ کل تعداد 10554ہوگئی۔دارالحکومت میں نئے کیسز کی تعداد اب تک ایک روز میں سب سے زیادہ ہے۔اس دوران چھ مریضوں کی موت بھی ہوگئی۔پیر کو12اور اتوار کو 19مریضوں کی موت ہوئی تھی۔
دارالحکومت میں پیر سے لاک ڈاؤن کے چوتھے مرحلے کی شروعات ہوئی ہے اور اس میں رعایتیں دئے جانے سے بازار کھل گئے ہیں۔لیکن مختلف مقامات پر شرائط کی خلاف ورزی کی جو تصویر سامنے آئی ہے وہ حیران کن ہے۔
ملک میں کورونا انفکشن کے معاملے میں مہانگری چوتھے مقام پر ہے۔فی الحال وائرس کے سرگرم معاملے 5638ہیں۔
اس دوران 265مریض صحت یاب ہوئے اور اب تک ٹھیک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 4750ہوگئی ہے۔دہلی میں متاثرہ افراد کی زیادہ تر تعداد 50سال سے کم عمروالوں کی 7429ہے اور ہلاک ہونے والے 34ہیں۔گذشتہ 24گھنٹوں میں اس طبقے میں 373 نئے معاملے آئے جبکہ ایک مریض کی موت ہوئی۔50سے59 سال کے مریض 1623ہیں اورہلاک ہونے والے 45۔اس طبقہ میں 79 نئے کیسز آئے ہیں۔
سب سے کم متاثر 60سال سےاوپر کے 1502 ہیں جبکہ مرنے والے سب سے زیادہ 87ہیں۔گذشتہ 24گھنٹوں میں اس فہرست میں سب سے کم 48متاثر آئے جبکہ سب سے زیادہ پانچ اموات ہوئیں۔متاثرہ افراد میں مرنے والوں کی فیصد گذشتہ روز کے 1.59 فیصد سے گھٹ کر 1.57رہ گئی ہے۔یہاں فعال معاملوں میں 158آئی سی یو اور 16وینٹیلیٹر پر ہیں۔