ETV Bharat / state

ڈی یو میں درخواستوں کی تعداد 3 لاکھ سے تجاوز - دہلی یونیورسٹی میں فارم جمع کرانے کا ایک نیا ریکارڈ

دہلی یونیورسٹی میں تعلیمی سیشن 2020-21 میں گریجویٹ کورسز کے لئے درخواست دینے والے طلباء کی تعداد تین لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ ابھی تک گریجویشن کی تقریباً 71 ہزار سیٹوں کے لئے تین لاکھ سے زائد فارم جمع کرائے جاچکے ہیں جبکہ چار لاکھ 66 ہزار سے زیادہ رجسٹریشن ہو چکے ہیں۔

ڈی یو میں درخواستوں کی تعداد 3 لاکھ سے تجاوز

author img

By

Published : Jul 24, 2020, 2:53 PM IST

تعلیمی سیشن 2020-21 میں داخلے کے لئے دہلی یونیورسٹی میں فارم جمع کرانے کا ایک ریکارڈ بنایا جاسکتا ہے۔ گریجویٹ کورسز کے لئے درخواست دینے اور رجسٹریشن فیس جمع کروانے والے طلباء کی تعداد تین لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔ جبکہ رجسٹریشن کرنے والے طلباء کی تعداد 4 لاکھ 67 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع ہے جب ڈی یو میں انڈرگریجویٹ کورسز کے لئے درخواستوں کی تعداد تین لاکھ کو عبور کر چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دہلی ایجوکیشن ڈائریکٹر کا تبادلہ: سسودیا کا امت شاہ پرتنقید

وہیں اب تک 301456 سے زیادہ طلباء نے رجسٹریشن فیس جمع کروائی ہے جس میں دہلی کے طلباء نے سب سے زیادہ درخواست دی ہے جس کی تعداد 1 لاکھ 30 ہزار کے قریب ہے۔ وہیں دوسرے نمبر پر اترپردیش، ہریانہ، بہار اور راجستھان کے رہنے والے طلباء ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.