دیپک کمار نے بتایا کہ سشیل کمار کے خلاف مجرمانہ معاملے کی تفتیش جاری ہے، اس وجہ سے انھیں نوکری سے معطلع کیا جاتا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ سشیل کمار کو نارتھرن ریلوے میں کمرشیل مینیجر کے عہدے پر نوکری ملی تھی اور فی الحال وہ چھاترسال اسٹیڈیم میں او ایس ڈی کے عہدے پر تعینات تھے۔
نارتھ ریلوے بورڈ کو دہلی حکومت سے اتوار کو معاملے کی پوری رپورٹ ملی تھی۔ اسی وقت سے یہ مانا جا رہا تھا کہ انھیں کبھی بھی بورڈ کی جانب سے سسپنڈ کیا جا سکتا ہے۔ بورڈ کی جانب سے یہ بھی کہہ دیا گیا تھا کہ اگر سشیل کمار کے خلاف ایف آئی آر درج ہوتی ہے تو انھیں معطل کر دیا جائے گا۔
یو این آئی