ETV Bharat / state

Jama Masjid:ایم آئی ایم دہلی کی ٹیم نے جامع مسجد کا دورہ کیا

author img

By

Published : Jun 2, 2022, 7:28 AM IST

کُل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے دہلی کے ترجمان ڈاکٹر ممتاز عالم رضوی نے بتایا کہ جب ہم نے مسجد کا معائنہ کیا تو ہمیں جگہ جگہ سنگ مرمر کے ٹوٹے ہوئے نظر آئے، انہوں نے کہا فی الحال مسجد کو فوری مرمت کرانے کی ضرورت ہے، اسی لیے شاہی امام نے آثار قدیمہ کو خط لکھ کر اپیل کی ہے کہ فوری طور پر مدد کی جائے۔ After Finial Damage By Thunderstorm, Shahi Imam Writes To ASI For Its Repair

جامع مسجد
جامع مسجد

دارالحکومت دہلی کی شاہی جامع مسجد میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین دہلی کی ٹیم نے دورہ کیا، اس دوران ٹیم نے اس گنبد کا بھی معائنہ کیا جس کا کلس گذشتہ دنوں طوفانی بارش کے سبب ٹوٹ کر گر گیا تھا۔After Finial Damage By Thunderstorm, Shahi Imam Writes To ASI For Its Repair

جامع مسجد

اس پورے معاملے پر مجلس دہلی کی ٹیم نے شاہی امام سید احمد بخاری سے ملاقات کرنے کی کوشش کی، لیکن ان سے ملاقات نہیں ہو پائی،البتہ دہلی مجلس کے ترجمان ڈاکٹر ممتاز عالم رضوی نے بتایا کہ جب ہم نے مسجد کا معائنہ کیا تو ہمیں جگہ جگہ سنگ مرمر کے ٹکڑے نظر آئے ،انہوں نے کہا فی الحال مسجد کو فوری مرمت کرانے کی ضرورت ہے اسی لیے شاہی امام نے آثار قدیمہ کو خط لکھ کر اپیل کی ہے کہ فوری طور پر مدد کی جائے۔

ڈاکٹر ممتاز نے کہا کہ شاہی جامع مسجد ہندوستان کا تاج ہے،ہندوستان کی آبرو ہے، دنیا کے کسی بھی ملک کا سربراہ یہاں آتا ہے تو سب سے پہلے جامع مسجد کا دورہ کرتا ہے۔ اس لیے اس مسجد کو بچانا ہم سب کی ذمہ داری ہے اور وہ شاہی امام کی اس اپیل کی حمایت کرتے ہیں کہ اور امید کرتے ہیں کہ جلد از جلد اس تاریخی مسجد کے گنبد کی مرمت کرائی جائے گی۔
مزید پڑھیں:Delhi Waqf Board : دہلی وقف بورڈ کے چیئرمین کا انٹیک انجینئرز ٹیم کے ساتھ جامع مسجد کا دورہ

مجلس دہلی کے جنرل سکریٹری شاہ عالم نے کہا کہ ہم یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ شاہی جامع مسجد کی جلد از جلد مرمت کی جائے کیونکہ یہ ایک تاریخی مسجد ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہلی وقف بورڈ کی جانب سے مسجد کی مرمت کے لیے پچاس کروڑ روپے خرچ کرنے کی خبر چلا ئی جا رہی ہے،جبکہ یہ سچ نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.