ETV Bharat / state

Solidarity with Palestine بائیں بازوں کی سیاسی جماعتوں کا فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی

فلسطینیوں کی نسل کشی پر دنیا بھر میں ان کے ساتھ اظہار ہمدردی کی جارہی ہے۔ بھارت میں بھی جگہ جگہ سیکولر غیر مسلم افراد بھی فلسطین کی حمایت میں احتجاج میں شامل ہو رہے ہیں۔ اسی طرح نئی دہلی میں بھی بائیں بازوں کی سیاسی جماعتوں نے فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ The left political parties expressed solidarity with the Palestinian people

بائیں بازوں کی سیاسی جماعتوں نے فلسطینی عوام کے ساتھ کیا اظہار یکجہتی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 8, 2023, 3:22 PM IST

بائیں بازوں کی سیاسی جماعتوں نے فلسطینی عوام کے ساتھ کیا اظہار یکجہتی

دہلی: اسرائیل کے ذریعہ فلسطینی عوام پر جاری تشدد کو آج ایک ماہ گزر چکا ہے۔ اس درمیان فلسطین کے 10 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جن میں 4 ہزار سے زائد تعداد معصوم بچوں کی ہے۔ اگر بات کی جائے بمباری کی تو ہیرو شیما اور ناگاساکی پر گرائے گئے ایٹم بم سے زیادہ وزنی بمباری اب تک اسرائیل کے ذریعے کی جا چکی ہے۔ اسی جارحیت کے خلاف آج قومی دارالحکومت دہلی کے راؤز ایوینیو روڈ پر واقع سرجیت بھون میں ایک پبلک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں بائیں بازوں کی سیاسی جماعتوں کے سربراہان نے شرکت کرتے ہوئے فلسطینی سفیر کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

Solidarity with Palestine فلسطین سے اظہار یکجہتی کےلئے بنگلور میں سمپوزیم کا انعقاد

اس دوران کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (ایم ایل) کے رہنما دیپانکر بھٹہ چاریہ نے کہا کہ امریکہ کے وزیر خارجہ اور وزیر دفاع بھارت میں دو روزہ دورے پر آ رہے ہیں۔ جن کا مقصد بھارت سے اسرائیل کی حمایت حاصل کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ اسرائیل کو ہتھیار، پیسہ اور سیاسی اتحاد سب کچھ دے رہا ہے جبکہ پوری دنیا فلسطینی عوام پر ہو رہے ظلم و ستم کے خلاف ہے اور اسرائیل کی مذمت کر رہی ہے۔ ایسے میں ہمارا ملک بھارت کیا کر رہا ہے؟ ان کا کہنا تھا کہ ہم بھارت میں امریکی وزراء کے دورے کی سخت مخالفت کرتے ہیں کیونکہ ان کا دورہ اسرائیل کے لیے حمایت حاصل کرنا ہے۔

وہیں کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے رہنما سیتا رام یچوری نے کہا کہ یہ جنگ اس لیے نہیں رک رہی کیونکہ سامراجیت اس جنگ میں اسرائیل کو مکمل طور پر حمایت دے رہی ہے۔ ایسے میں وہ لوگ آخر کیوں چاہیں گے کہ اسرائیل اس جنگ کو روکے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ نے اسرائیل کو 14 بلین ڈالر کی مدد بھیجی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.