دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے پیر کو دہلی حکومت کی جانب سے اسپا اور مساج سینٹرز کو چلانے اور وہاں جنسی استحصال کو روکنے کے لیے مقرر کردہ ہدایات کی منظوری دی۔
اس طرح کے مراکز میں بے قاعدگیوں اور جنسی استحصال کا مسئلہ دلی ویمن کمیشن نے اٹھایا تھا ۔
جس کے بعد دہلی حکومت نے نئی گائیڈ لائن میں ان حفاظتی اقدامات کے لیے انتظام کیا ہے۔
اسپا/مساج سینٹرز کے لیے نئی ہدایات کے مطابق اسپا/مساج سینٹر کے احاطے کے اندر کسی بھی قسم کی جنسی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی سختی سے ممانعت ہے۔
کراس جنڈر مساج کی اجازت اسپا/مساج سینٹرز میں نہیں ہوگی۔
مردوں کے مساج کے لیے صرف مرد مساج کرنے کی اجازت ہوگی اور صرف خواتین مساج کرنے والوں کو ہی خواتین کے مساج کی اجازت ہوگی۔
مردوں اور عورتوں کے اسپا سینٹرز کیمپس کے مختلف حصوں میں ہوں گے اور ان کی علیحدہ علیحدہ داخلی راستوں کے ساتھ واضح طور پر حد بندی کی جائے گی اور کوئی باہمی ربط نہیں ہوگا۔
بند کمروں میں اسپا/مساج سینٹر خدمات کی اجازت نہیں ہوگی۔ اسپا/مساج سینٹر کے کمروں کے دروازوں کے اندر کوئی بند اور بولٹ نہیں ہوں گے۔
مرکز میں سیلف کلوزنگ (سیلف کلوزنگ) دروازے ہونا لازمی ہے۔ کام کے اوقات کے دوران مساج/اسپا تنصیبات کے بیرونی دروازے کھلے رکھنا لازمی ہوگا۔
مزید پڑھیں:دہلی: اسکول کھولنے کے مطالبہ پر منیش سسودیا کا ردعمل
ان ہدایات میں کہا گیا ہے کہ مرکز میں آنے والے تمام صارفین سے شناختی کارڈ حاصل کرنا لازمی ہوگا۔ نیز ، ان کے رابطے کی تفصیلات بشمول فون نمبر اور شناختی ثبوت رجسٹر میں درج کرنا لازمی ہوگا۔
جاری۔یواین آئی