ETV Bharat / state

Jamia Millia Islamia جامعہ ملیہ اسلامیہ کی ٹیم کو اے آئی یو کے شمال مغرب زونل میں پہلی پوزیشن ملی - یووا مہا اتسو 2023

جامعہ کی ٹیم شعبہ معاشیات کے فواس،سول انجنئرنگ کے رجیب الاول ا ور مینجمنٹ اسٹڈیز اشیش کمارپر مشتمل تھی اس ٹیم کو تحریری اور اورل آڈیو اور ویڈیو سوالات کے دونوں مرحلوں میں فاتح قراردیا گیا تھا۔

جامعہ ملیہ اسلامیہ
جامعہ ملیہ اسلامیہ
author img

By

Published : Feb 3, 2023, 10:45 PM IST

نئی دہلی: جامعہ ملیہ اسلامیہ کے آفیشیل کوئز کلب کوئزنیٹو نے تازہ ترین یووا مہا اتسو 2023میں یونیورسٹی کا نام روشن کیا ہے۔قابل ذکر ہے کہ ایسو سی ایشن انڈین یونیورسٹیز (اے آئی یو)کے زیراہتمام مہارشی مرکنڈیشور یونیورسٹی،ملانا،انبالہ ہریانہ نے چھتیسویں انٹر یونیورسٹی نارتھ ویسٹ زول یوتھ فیسٹول منعقد کیا تھاجس میں جامعہ کی ٹیم نے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔

ٹیم کی جیت پر جامعہ ملیہ اسلامیہ کی وائس چانسلر پروفیسرنجمہ اختر اور جملہ اسٹاف نےاسٹوڈینٹس ویلفیر (ڈی ایس ڈبلیو)جے ایم آئی سے ملاقات کی۔شیخ الجامعہ نے ٹیم کو مبارک باد دی اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

انتہائی معیاری اور سخت مقابلہ جاتی کوئز میں جامعہ کی ٹیم نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا جو ان کی ذہانت و ذکاوت کی گواہ ہے۔یہ کہنے کی چنداں ضرورت نہیں کہ اس سے جامعہ کے کوئز کلب میں جان ٓآجائے گی۔ جامعہ ٹیم کو نارتھ ویسٹ زون میں تیسری بہترین ادبی ٹیم بھی قرار دیا گیا ہے۔
بنگلور کی جین یونیورسٹی میں چوبیس سے اٹھائیس فروری دوہزار تئیس کو منعقد ہونے والے نیشنل یوتھ فیسٹ میں یہ ٹیم نارتھ ویسٹ زون کی نمائندگی کرے گی۔ کوئزینٹو کے کنوینر پروفیسر ایم کے بنی جو طلبا کے بطور ٹیم مینجر تشریف لائے تھے انھوں نے اس موقع پراظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ’یہ دیکھ کر خوشی ہوتی ہے کہ ایسی ذہانتیں اپنے کام میں مصروف ہیں اور مجھے پوری ٹیم پر فخر ہے۔

مزید پڑھیں:Residential Hostel in Jamia Millia جامعہ ملیہ اسلامیہ نے رہائشی ہاسٹل کھولنے کا اعلان کیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.