ETV Bharat / state

دہلی فسادات: چارج شیٹ میں آئی ایس آئی اور خالصتان کے حامیوں کی شمولیت کا انکشاف - دہلی چارج شیٹ میں خالستانی حامیوں کا انکشاف

دہلی فسادات کے معاملے میں دہلی پولیس کے اسپیشل سیل کے ذریعہ دائر چارج شیٹ کے ایک ملزم اطہر خان نے اپنے بیان میں خالصتان تحریک کے تین حامیوں اور پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کا نام لیا ہے۔ اس سے قبل چارج شیٹ میں کانگریس کے رہنما سلمان خورشید اور وکیل پرشانت بھوشن کا نام بھی شامل ہونے کی اطلاع ہوئی تھی۔

دہلی: چارج شیٹ میں آئی ایس آئی اور خالستان کے حامیوں کی شمولیت کا انکشاف

author img

By

Published : Sep 26, 2020, 7:09 AM IST

فسادات کے معاملے میں دہلی پولیس کے اسپیشل سیل کے ذریعہ دائر چارج شیٹ میں ایک ملزم نے اپنے بیان میں خالصتان تحریک کے تین حامیوں اور پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کا نام لیا ہے۔

ملزم اطہر خان کی جانب سے دیے گئے ضمنی انکشافی بیان میں آئی ایس آئی اور خالصتان تحریک کے حامیوں کی مبینہ مداخلت کا انکشاف ہوا ہے۔ خان کے خلاف غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

انڈین ایویڈینس ایکٹ کے مطابق ان بیانات کو صرف تضادات ثابت کرنے کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے اور وہ مجرمانہ مقدمات میں ملزم کے خلاف استعمال نہیں ہوسکتے ہیں۔

25 سالہ ملزم نے بتایا کہ اس کے ایک ساتھی رضوان صدیقی نے 10 اور 11 فروری کو اس سے اور دیگر لوگوں کو بتایا تھا کہ اس نے شاہین باغ احتجاجی مقام پر خالصتان موومنٹ کے حامی بغیچہ سنگھ اور لوپریت سنگھ سے ملاقات کی ہے، جو بھارت مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔

اطہر خان نے کہا، 'بغیچہ سنگھ اور لوپریت سنگھ نے دعویٰ کیا کہ انہیں پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کی حمایت حاصل ہے اور ایجنسی نے یہ پیغام بھیجا کہ خالصتان کے حامی سی اے اے اور این آر سی کے خلاف احتجاج کرنا چاہیے۔'

یہ بھی پڑھیں: مودی حکومت نے 2015 کے 'آئی او پی' میں اہم تبدیلیاں کیں

انہوں نے کہا، 'رضوان نے ہمیں بتایا کہ ان لوگوں (خالصتان موومنٹ کے حامیوں) نے وعدہ کیا ہے کہ وہ فسادات میں ہمارا ساتھ دیں گے اور ان کے ایک آدمی کو احتجاجی مقام پر بھیجیں گے۔'

خان نے اپنے بیان میں کہا، 'آٹھ دس دن کے بعد ایک شخص جبرجنگ سنگھ چاندباغ احتجاج والے مقام پر آیا اور کہا کہ اسے بغیچہ سنگھ نے بھیجا ہے۔ انہوں نے منچ سے حکومت کے خلاف تقریر بھی کی۔'

اس سے قبل کانگریس کے سابق کاؤنسلر عشرت جہاں اور ایک ملزم خالد سیفی نے اپنے انکشافی بیان میں کہا تھا کہ سابق وزیر خارجہ سلمان خورشید، ایڈوکیٹ پرشانت بھوشن، سماجی کارکن ہرش مندر اور یوگیندر یادو جیسے متعدد ممتاز افراد نے احتجاج میں حصہ لیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.