ETV Bharat / state

Petrol Diesel Prices: پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی راحت نہیں

عالمی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے۔ اس کے باوجود ملک میں آج بھی پٹرول اور ڈیزل Petrol, Diesel Prices کی قیمتیں ریکارڈ سطح پر برقرار ہے۔

author img

By

Published : Nov 27, 2021, 1:29 PM IST

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی راحت نہیں

افریقہ سمیت دنیا کے کئی ممالک میں کورونا کی نئی اقسام Coronavirus Variant کی دریافت کے ساتھ ہی بھارت اور امریکہ سمیت بڑی معیشتوں کی جانب سے اپنے تیل کے ذخائر Oil Stock کو جاری کرنے کا اعلان کرنے کے دباؤ میں خام تیل ہفتے کے آخر میں بین الاقوامی مارکیٹ اوندھے منہ گر گیا۔ اور آج مسلسل 23ویں دن گھریلو سطح پر پٹرول اور ڈیزل Petrol Diesel Prices کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

بھارت اور امریکہ India and US سمیت بیشتر بڑی معیشتوں کی جانب سے اسٹریٹجک تیل Strategic Oil کے ذخائر سے تیل جاری کرنے کے اعلان کے ساتھ ہی کئی ممالک میں کورونا کی نئی اقسام کے تیزی سے پھیلنے کی وجہ سے ایک بار پھر بڑے پیمانے پر لاک ڈاؤن Lockdown نافذ ہونے کا امکان ہے۔ طلب میں کمی کے خدشے کی وجہ سے ہفتے کے آخر میں امریکی مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر خام تیل کی قیمت میں 13 فیصد تک کی گراوٹ آئی۔ برینٹ کروڈ 10 فیصد سے زیادہ گر کر 72.72 ڈالر فی بیرل اور یو ایس کروڈ 70 ڈالر سے 13.046 فیصد گھٹ کر 68.17 ڈالر فی بیرل پر آگیا۔

تیل پیدا کرنے والے ممالک کی جانب سے پیداوار نہ بڑھانے کے بعد ہندوستان اور امریکہ نے اپنے اسٹریٹجک ذخائر سے خام تیل نکالنے کا اعلان کیا ہے۔ چین، جاپان اور جنوبی کوریا پر بھی زور دیا گیا ہے کہ وہ اپنے ذخائر سے تیل جاری کرے ۔ ہندوستان 50 لاکھ بیرل تیل چھوڑے گا۔ ہندوستان کے اسٹریٹجک تیل کے ذخائر 38 ملین بیرل ہے اور یہ ملک کے مشرقی اور جنوبی ساحل پر واقع ہیں۔

مرکزی حکومت کی طرف سے دیوالی کے موقع پر پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں بالترتیب 5 اور 10 روپے فی لیٹر کی کمی نے ملک میں دونوں ان ایندھنوں کی قیمتوں میں کمی لائی ہے۔ اس کے بعد، اتر پردیش، کرناٹک سمیت ملک کی 22 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے ان دونوں مصنوعات پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس ( ویٹ) کو کم کر دیا ہے، جس سے متعلقہ ریاستوں میں ان دونوں ایندھنوں کی قیمتوں میں مزید کمی آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :

گھریلو بازار میں 23 ویں دن بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ۔ قومی دارالحکومت دہلی میں ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ (آئی او سی ایل ) کے پمپ پر پٹرول کی قیمت 103.97 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 86.67 روپے فی لیٹر ہے۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی کی بنیاد پر نئی قیمتیں ہر روز صبح 6 بجے سے لاگو ہوتی ہیں۔ آج ملک کے چار بڑے میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کچھ یوں رہیں:

شہر کا نام——پٹر ول (روپے/لیٹر)——(ڈیزل روپے/لیٹر)

دہلی ————— 103.97-————— 86.67

ممبئی-——————109.98—————— 94.14

چنئی ——————101.40 —————— 91.43

کولکاتہ ————104.67——————-89.79

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.