اطلاع کے مطابق 2009 میں پشپا کی شادی دہلی کی آئی آئی ٹی میں کھانا بنانے کا کام کرنے والا دنیش سے ہوئی تھی لیکن پشپا زیادہ دن تک اپنے سسرال میں نہیں رہ سکی۔
پشپا کے والد نے ای ٹی وی بھارت سےبات کرتے ہوئے بتایا کہ شادی کہ کچھ دن بعد سے ہی پشپا کو جہیز کے لیے پریشان کیا جانے لگا جس کے بعد دنیش نے پشپا کو کبھی سسرال میں رکھتا تو کبھی میکے چھوڑ جاتا۔
لیکن 2014 میں دنیش نے پشپا کو بغیر طلاق دیئے دوسری شادی کرلی جس کا ایک چار سال کا بیٹا بھی ہے پشپا کو جب اس بات کی خبر ملی تو وہ دنیش کے کنبہ سے ملنے آئی آئی ٹی گئی لیکن کوئی حل نہیں نکلا۔
پشپا کئی بار آئی آئی ٹی کا چکر لگا چکی ہے لیکن سسرال والے اسے قبول کرنے کوتیار نہیں ہیں ،پشپا نے اس کی شکایت دہلی پولیس اور آئی آئی ٹی ڈین سے بھی کی لیکن اس کا کوئی حل نہیں نکلا۔
پشپا کا الزام ہے کہ دنیش آئی آئی ٹی میں اپنے پریوار کے ساتھ کئی برسوں سے رہ رہا ہے جس کے وجہ سے آئی آئی ٹی ڈین اور پولیس اسی کا ساتھ دے رہےہیں۔
واضح رہے کہ پشپا ایک کشتی کھلاڑی ہے اور اس نے دیش کے لیے کئی سارے میڈل جیتے ہیں لیکن آج پشپا چھوٹے موٹے کام کرکے اپنی زندگی گزار رہی ہے۔