ETV Bharat / state

'حکومت کسانوں کو بااختیار بنانے کے لیے دن رات کام کر رہی ہے' - فروخت کرنے کے نئے مواقع میسر آئیں گے جس سے ان کی آمدنی میں اضافہ ہوگا

زراعت سے متعلق دونوں بلوں کے التزامات کے سلسلے ممیں کسانوں کے احتجاج کے درمیان مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج کہا کہ حکومت زراعت کے شعبے میں بہتری لانے کے لیے دن رات کام کر رہی ہے۔

the government is working day and night to empower farmers says union minister amit shah
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کا ٹوئٹ
author img

By

Published : Sep 18, 2020, 10:52 PM IST

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے زرعی اصلاحات کے لیے لوک سبھا کے ذریعہ دو اہم بلوں کی منظوری پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا ہے۔

انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ ’بھارت کے محنتی کسان ملک کی خوشحالی کے علمبردار ہیں، جن پر پوری قوم کو فخر ہے۔ مودی حکومت کی صورت میں پہلی بار حکومت کسانوں کو بااختیار بنانے کے لیے دن رات کام کر رہی ہے اور کل لوک سبھا میں منظور شدہ تاریخی زرعی اصلاحاتی بل اس سمت میں ایک بے مثال اقدام ہے‘۔

amit shah twit
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کا ٹوئٹ

وزیر داخلہ نے کہا کہ ’مودی حکومت کے یہ تاریخی بل کسانوں اور زراعت کے شعبے کو فروغ دیں گے اور انہیں بچولیوں اور دیگر مسائل سے آزاد کریں گے۔ ان بلوں سے کسانوں کو اپنی پیداوار کو فروخت کرنے کے نئے مواقع میسر آئیں گے جس سے ان کی آمدنی میں اضافہ ہوگا‘۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.