نئی دہلی،دہلی پولیس نے بیرون ملک بھیجنے کے نام پر دھوکہ دہی کرنے والے ایک گروہ کے اہم سازشی ایجنٹ کو گرفتار کیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ گورو گوسائیں نامی یہ شاطر انسانی اسمگلر دبئی اور امریکہ میں چھپ کررہتا تھا، گوسائیں کے خلاف نگرانی کا نوٹس جاری کیا گیا تھا اور اسے 8 دسمبر کو روہنی، دہلی سے گرفتار کیا گیا۔The fraudulent agent was caught by the police
پولیس کے مطابق وہ اکثر ہندوستان کا سفرکرتا تھا۔ پولیس کے مطابق جون میں گوسائیں نیپال کے راستے سڑک کے ذریعے غیر قانونی طور پر ہندوستان میں داخل ہوا تھا۔ وہ ہندوستان میں ورچوئل انٹرنیشنل نمبر اور واٹس ایپ کالز کا استعمال کر رہا تھا۔ تکنیکی نگرانی کے ذریعے اور اس کے فون کال ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے بعد پولس ٹیم نے کئی جگہوں پر چھاپے مارے اور آخرکار اسے روہنی کے علاقے سے پکڑ لیا۔
پولیس نے آج ایک ریلیز میں کہا کہ اس کارروائی میں 34 بین الاقوامی پاسپورٹ، چار فرضی ویزا اور کچھ دیگر مجرمانہ مواد برآمد کیا گیا۔پولیس نے اس سے قبل دہلی اور پنجاب میں مقیم دو ایجنٹوں کو گرفتار کیا تھا۔
ریلیز میں کہا گیا ہے کہ اس سے قبل چار مسافروں اور دو ایجنٹوں کو اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے کی ٹیم نے گرفتار کیا تھا اور اس سلسلے میں دو ایف آئی آر درج کی گئی تھیں۔
مزید پڑھیں:Australia Beach Murder Case آسٹریلیا میں قتل کے الزام میں مطلوب بھارتی شہری دہلی میں گرفتار
یواین آئی