اس سلسلے میں ندوۃ العلماء لکھنؤ کے ناظم مولانا سعیدالرحمان اعظمی نے کہا کہ 'جو لوگ مدرسوں کو بد نام کرنے کی کوشش کرتے ہیں، ان میں عقل کی کمی ہے اور وہ بے وقوف ہیں'۔
انہوں نے کہا کہ 'اگر انہیں کچھ جاننا ہے تو وہ ہمارے پاس آئیں، مدرسوں میں جا کر دیکھیں اور حقیقت کا ادراک کریں'۔
دہلی کے جامعہ ملیہ اسلامیہ میں منعقد ایک پروگرام میں دار العلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ کے ناظم سعید الرحمان اعظمی نے شرکت کی۔
اس موقع پر ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے انہوں نے مدرسوں کو بدنام کرنے کی سیاسی کوششوں پر تشویش کا اظہار کیا۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ 'انگریز بھی ایسا نہیں کرتے تھے، وہ بھی کچھ عقل کا استعمال کرتے تھے لیکن یہ لوگ بے عقل ہیں۔ سیاست کرنا ہو تو عقل کا استعمال کریں'۔
انہوں نے مزید کہا کہ 'کئی سیاسی رہنما گذشتہ پانچ برسوں سے جھوٹ بول رہے ہیں اور جھوٹے منصوبے بنا رہے ہیں'۔