ETV Bharat / state

'کورونا سے چار قدم آگے ہے دہلی حکومت'

دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے کہاکہ 'دہلی میں کورونا کے معاملات بڑھ رہے ہیں یہ تشویش کا موضوع ہے لیکن ابھی گھبرانے کی بات نہیں ہے۔

'کورونا سے چار قدم آگے ہے دہلی حکومت'
'کورونا سے چار قدم آگے ہے دہلی حکومت'
author img

By

Published : May 31, 2020, 11:14 AM IST

دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے ویڈیو کانفرنسنگ کرکے سنیچر کو کہا کہ 'گزشتہ ہفتہ ہمارے پاس 4500 کووڈ کے بیڈ تھے لیکن آج کی تاریخ میں 6600 بیڈ دستیاب ہیں۔ گزشتہ 14مئی کو دہلی میں تقریبا 8500 مریض تھے اور اس وقت تقریبا 17000 مریض ہیں۔ دہلی میں گزشتہ 15 دنوں میں تقریبا 8500 مریضوں کا اضافہ ہوا ہے۔ ان میں سے 500 مریض ہسپتالوں میں داخل ہوئے۔ فی الحال موجود 6600 کووڈ بیڈ میں سے ابھی صرف 2100 بیڈ پر مریض ہیں او ر آج بھی 4500 بیڈ خالی اور دستیاب ہیں۔ پانچ جون تک دہلی میں کووڈ بیڈ کی تعداد 9500 ہوجائے گی۔

انہوں نے کہاکہ 'اب کووڈ ۔19 کے مریضوں کو ہسپتالوں میں دستیاب بیڈ، وینٹی لیٹر یا آکسیجن کی معلومات حاصل کرنے کے لیے دھکے نہیں کھانے ہوں گے۔ دہلی حکومت ایک ایپ لانچ کرنے والی ہے، جہاں یہ تمام معلومات مل سکیں گی۔ اس کے علاوہ ایک ویب پیج بھی شروع کیا جائے گا اور ہیلپ لائن نمبر 1031پر بھی معلومات حاصل کرسکیں گے۔

سوشل میڈیا پر لوگوں کو گمراہ کرنے کے لیے فرضی ویڈیو ڈالنے والوں کے لیے کیجریوال نے کہاکہ 'ایسا کرنے والے لوگ کورونا مجاہدین کی محنت کی توہین کررہے ہیں۔ یہ وقت سیاست کرنے کا نہیں بلکہ ملک کے لیے کام کرنے کا ہے۔ انہوں نے اپیل کی کہ 'اس طرح کی فرضی ویڈیو پر بھروسہ نہ کریں۔ ویڈیو صحیح ملنے پر ہم فوری طورپر کارروائی کریں گے۔

وزیراعلی نے کہاکہ 'دہلی میں کل تک کل ملاکر 17386کورونا کے معاملات آئے۔ ان میں سے 7846 لوگ ٹھیک ہوکر گھر چلے گئے۔ 9142 لوگ ابھی بیمار ہیں اور 398 لوگوں کی کورونا کی وجہ سے موت ہوگئی۔ گزشتہ کچھ دنوں میں دہلی میں کورونا کے معاملات تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ اس بات کو قبول کرتے ہیں۔ یہ تھوڑا تشویش کا موضوع ہے لیکن گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ میں آپ کا وزیراعلی ہونے کے ناطے یہ یقین دلانا چاہتا ہوں کہ آپ کی حکومت کورونا سے چار قدم آگے چل رہی ہے۔ جتنی ضرورت ہے اس سے کہیں زیادہ انتظام ہم آپ کے علاج کے لیے کررہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.