ETV Bharat / state

ملک میں کورونا سے یومیہ ہلاکتوں کی تعداد ایک بار پھر 100 سے متجاوز - کورونا سے شفایابی کی شرح

مسلسل پانچ دنوں تک یومیہ ہلاکتوں کی تعداد 100 سے کم رہنے کے بعد گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد ایک بار پھر 108 ہوگئی ، جب کہ ایکٹیو کیسز میں بھی ایک ہزار سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔

The daily death toll from Corona in the country once again exceeds 100
ملک میں کورونا سے یومیہ ہلاکتوں کی تعداد ایک بار پھر 100 سے متجاوز
author img

By

Published : Feb 11, 2021, 2:25 PM IST

دریں اثنا ملک میں اب تک 70 لاکھ 17 ہزار 114 افراد کو کوڈ 19 کی ویکسی نیشن کی جا چکی ہے۔

جمعرات کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 12،923 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ، جس سے کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد ایک کروڑ آٹھ لاکھ 71 ہزار 294 ہوچکی ہے۔ اسی عرصے کے دوران 11،764 مریض صحت مند ہوئے ، جس سے شفایاب ہو نے والوں کی مریضوں کی مجموعی تعداد ایک کروڑ پانچ لاکھ 73 ہزار 372 ہوگئی ہے۔ ملک میں ایکٹیو کیسزکی تعداد 1،051 سے بڑھ کر 1،42،562 ہوگئی اور اسی دوران ملک میں 108 مریض دم توڑ گئے جس سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 55 ہزار 360 ہوگئی۔

ملک میں کورونا سے شفایابی کی شرح 97.26 ، ایکٹیو کیسز کی شرح 1.31 اور اموات کی شرح 1.43 فیصد ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.