ETV Bharat / state

زرعی قوانین پر عدالت کو بھی گمراہ کیا گیا: کانگریس - ای ٹی وی بھارت کی خبر

کانگریس نے الزام لگایا ہے کہ مرکزی حکومت نے زراعت سے متعلق تینوں قوانین پر نہ صرف کسانوں اور عوام کو بلکہ ملک کی عدالت عظمیٰ کو بھی گمراہ کیا ہے۔

Congress
کانگریس
author img

By

Published : Jan 13, 2021, 8:27 PM IST

کانگریس کے ترجمان ابھیشیک منو سنگھوی نے بدھ کے روز یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ حکومت نے اس قانون اور اس کے اقدام سے متعلق پورے ملک ، ہر شہری اوریہاں تک کہ سپریم کورٹ کو بھی دھوکہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حق معلومات کے تحت موصولہ اطلاع کے مطابق حکومت نے اس قانون کے بارے میں ملک کو گمراہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے سپریم کورٹ میں ایک حلف نامہ دیکر کہا ہے کہ زراعت سے متعلق قانون سازی کرنے سے قبل عوامی مشاورت کی کوشش کی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ 11 دسمبر اور 15 دسمبر کو جب حکومت سےحق معلومات کے تحت ان تینوں قوانین کے بارے میں عوام سے مشاورت کے لئے معلومات طلب کی گئیں تو ، جواب میں ، کہا گیا کہ اس کے پاس اس سے متعلق کوئی دستاویز نہیں ہے۔

کانگریس ترجمان نے کہا کہ حکومت نے کسی سے اس پر تبادلہ خیال نہیں کیا اور جلد بازی میں آرڈیننس پارلیمنٹ میں منظور کرالیا گیا۔ جب یہ کیس سپریم کورٹ میں گیا تو حکومت نے وہاں جھوٹے حقائق دے کر عدالت کی توہین کی اور عوام کو دھوکہ دیا اور یہ قانون پارلیمنٹ میں جلد بازی میں منظور کیا گیا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.