ETV Bharat / state

'کورونا وائرس ایک بڑا چیلنج لیکن ملک کے لیے موقع بھی'

چنڈی گڑھ مرکزی وزیر مملکت برائے خزانہ اور کاپوریٹ انوراگ ٹھاکر نے چین میں کرونا وائرس کو ایک بڑے چیلنج بتانے کے ساتھ ہی ملک کے لیے مینوفیکچرنگ کے شعبہ کو آگے بڑھانے کا موقع بھی قرار دیا ہے۔

'کورونا وائرس ایک بڑا چیلنج لیکن ملک کے لئے موقع بھی'

author img

By

Published : Mar 2, 2020, 8:28 AM IST

Updated : Mar 3, 2020, 3:09 AM IST

دراصل انوراگ ٹھاکر نے آج یہاں نامہ نگاروں کی ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'کورونا وائرس کے پھیلنے کا پتہ لگتے ہی بھارت نے فورا اپنے شہریوں کو وہاں سے نکالنے کے لئے ہوائی جہاز بھیجے اور انہیں وہاں سے محفوظ باہر نکالا۔'

انہوں نے کہا کہ 'بھارت الیکٹرونک کا سامان اور دواؤں کے لئے کچے مال کے لئے چین پر انحصار کرتا ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'کرونا وائرس سے ملک کے کچھ شعبوں پر یقینی طور سے اثر پڑا ہے۔ ایسے میں اس وائرس کو پھیلنے سے روکنا ضروری ہے۔ بھارت نے اس معاملے میں متعدد اقدامات کئے ہیں۔'

مرکزی وزیر نے ساتھ ہی یہ بھی کہا ہے کہ 'حالانکہ کرونا وائرس کا پھیلنا تشویش کی ہے لیکن یہ بھارت کے لئے مینوفیکچرنگ کے شعبہ میں نئے مواقع لے کر آیا ہے۔'

انہوں نےکہا ہے کہ 'چین پر کچے مال کے لئے انحصار کم کرنے کے لئے ملک میں اب مینوفیکچرنگ یونٹ لگانے کو بڑھانے پر زور دیئے جانے کی ضرورت ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'حکومت اس بات کی بھی کوشش کررہی ہے کہ کورونا وائرس کے وجہ سے چین سے درآمد کرنے والے کون سے شعبہ متاثر ہوئے ہیں۔'

اس سلسلے میں حال ہی میں ایک میٹنگ ہوئی ہے۔

Last Updated : Mar 3, 2020, 3:09 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.