ETV Bharat / state

کانگریس عام لوگوں سے جڑے مسائل پر انتخابات لڑے گی - ہیڈ لائن منیجمنٹ‘ اور ایویمنٹ منیجمنٹ‘ کرنے کا الزام لگایا

کانگریس نے مہاراشٹر اور ہریانہ اسمبلی انتخابات کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے سنیچر کو کہا ہے کہ دونوں ریاستوں میں پارٹی کھیتی، کسان، بے روزگاری اور معیشت میں مندی جیسے اصل مسائل اٹھائے گی۔

کانگریس عام لوگوں سے جڑے مسائل پر انتخابات لڑے گی
author img

By

Published : Sep 21, 2019, 11:11 PM IST

Updated : Oct 1, 2019, 12:43 PM IST

کانگریس ترجمان پون کھیڑا نے یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں نامہ نگاروں سے کہا کہ دو اہم ریاستوں میں انتخابات کی تاریخوں کے اعلان کا پارٹی خیر مقدم کرتی ہے۔ ان دونوں انتخابات کے لئے پارٹی پوری مضبوطی کے ساتھ تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس پوری طاقت سے ایسے مسائل اٹھائے گی جن مسائل سے حکومت آپ کا، ہم سب کا دھیان ہٹانے کی کوشش کرتی آئی ہے۔

مسٹر کھیڑا نے کہا کہ لاکھوں کسان اپنے حق کا مطالبہ کرتے ہوئے دہلی کی سرحد پر آکراپنے گنا کی ادائیگی کا 20000 ہزار کروڑ روپے کا مطالبہ کررہے ہیں۔ یہ کسان ہریانہ اور مغربی اترپردیش کے ہیں۔

ہریانہ اور مہاراشٹر میں کسانوں کی خودکشی سنگین مسئلہ ہے جو اور خطرناک صورت اختیار کرتی جارہی ہے۔

لوگ حکومت کو بدلنے کا انتظار کررہے ہیں۔ ہریانہ میں اساتذہ پر ڈنڈے برسائے جاتے ہیں۔ ریاست میں قانون وانصرام کی صورت حال بہت خراب ہوگئی ہے اور چاروں طرف زمین مافیا ؤں کا راج ہے۔ریاست میں بدعنوانی کی کوئی حد نہیں ہے۔

انہوںنے کہا کہ یہ تمام مسائل ان انتخابات میں کانگریس پوری مضبوطی کے ساتھ اٹھائے گی۔ انہوںنے کہا کہ 15 لاکھ نوکریوں کا حساب مانگا جائے گا جو گزشتہ تین مہینوں میں اس حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے لوگوں نے گنوائی ہے۔گزشتہ کچھ مہینوں میں شیئر بازورں میں 20 لاکھ کروڑ روپے ڈوب گئے ہیں۔ یہ مسئلہ بھی عوام تک لے جایا جائے گا۔

کانگریس عام لوگوں سے جڑے مسائل پر انتخابات لڑے گی

انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین چار مہینوں میں بہت سے کارخانے بند ہوئے ہیں۔ کئی بڑے کارخانے بندہونے کے کگار پر ہیں۔

مسٹر کھیڑا نے سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم کا نام لئے بغیر کہا کہ ایک طرف تو ایک سابق مرکزی وزیر کو بغیر کسی ثبوت، بغیر کسی وجہ سے جیل میں رکھتے ہیں دوسری طرف ایک دیگر مرکزی وزیر ثبوت اور ایک لڑکی کے بیان کے باوجود اسے فائیو اسٹار’ٹریٹمنٹ‘ دیا جاتا ہے۔

مسٹر کھیڑا نے کہا کہ حکومت کے ایسے ’کارناموں‘ کو عوام کے سامنے لایاجائے گا۔انہوںنے حکومت پر ’ہیڈ لائن منیجمنٹ‘ اور ایویمنٹ منیجمنٹ‘ کرنے کا الزام لگایا اوروہ سلگتے ہوئے مسائل کا حل کرنے میں ناکام رہی ہے۔
بڑے مسائل کے مستقبل حل کے بجائے ہیرا پھیری کئے جارہے ہیں۔ جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات کے اعلان نہیں ہونے پر تنقید کرتے ہوئے مسٹر کھیڑا نے کہا کہ ’ون نیشن۔ون پول‘ کی بات کہنے والے تین ریاستوں میں ایک ساتھ انتخابات نہیں کراپارہے ہیں۔

لائف انشورنس کمپنی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں مسٹر کھیڑا نے کہا کہ ایل آئی سی ایک ایسا ادارہ ہے جس پر لوگوں کو اعتماد تھا۔ جہاں لوگ اپنی چھوٹی چھوٹی سرمایہ کاری کرکے چین کی نیند سوتے تھے۔ اس حکومت نے تمام ایسے اداروں پر مداخلت کی ہے۔ ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کی ریزرو پونجی لی گئی ہے۔ پوری معیشت پر گھریلو اوربیرونی سرمایہ کاروں کا یقین ختم ہوچکا ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Oct 1, 2019, 12:43 PM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.