کابینہ سکریٹری نے موجودہ صورتحال، تیاریوں، بچاؤ اور راحت مہم کا جائزہ لیا اور ہدایت دی کہ ریاستوں کے ذریعے جیسی مدد مانگی جائے، وہ انہیں فوراً دستیاب کرائی جائے تاکہ بحران سے نمٹا جا سکے۔
اب تک ان ریاستوں میں این ڈی آر ایف کی 28 ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں اور فوج اور فضائیہ کے عملے کو بھی اس کام میں لگایا گیا ہے۔ کسی طرح کی ہنگامی صورتحال کیلئے اضافی ٹیمیں بھی تیار رکھی گئی ہیں۔
بھارت کے محکمہ موسمیات ( آئی ایم ڈی ) نے کہا ہے کہ ان ریاستوں میں گذشتہ چند روز میں زبردست بارش ہوئی ہے۔ تاہم اس کی شدت میں آنے والے دنوں میں کمی کا امکان ہے۔
یہ ہدایت بھی دی گئی کہ ریاستی آفات بندوبست فنڈ کی طرف سے متاثرہ ریاستوں کو ضروری مالی مدد دستیاب کرائی جائے۔
امور داخلہ اور دفاع کی وزارت کے سینیئر افسران سمیت این ڈی آر ایف، این ڈی ایم اے اور مرکزی آبی کمیشن کے اہلکاروں نے میٹنگ میں شرکت کی۔ ریاستی حکومتوں کے چیف سکریٹریز اور دیگر سینیئر افسروں نے اس میٹنگ میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے حصہ لیا۔