آل انڈیا بینک امپلائیز ایسوسی ایشن (اے آئی بی ای اے )نے اسے غلط وقت پر کیا گیا فیصلہ بتایا۔
اس نے کہا کہ نہ تو اسکا تصور درست ہے اور نہ ہی اس کا وقت ۔سرکاری بینکوں کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ بینکوں کے ملازمین نے بھی آج سیاہ پٹی باندھ کر کام کیا۔
وزیرخزانہ رنرملاسیتارمن نے جمعہ کو ایک پریس کانفرنس میں بتایاکہ اورئینٹل بینک آف کامرس اور یونائیٹڈ بینک آف انڈیا کو پنجاب نیشنل بینک میں ضم کیاجائیگا۔کینرا بینک میں سنڈیکیٹ بینک کا انضمام ہوگا ۔یونین بینک میں آندھرابینک اور کارپوریشن بینک کا انضمام ہوگا ۔الہ آباد بینک کا انڈین بینک میں انضمام ہوگا ۔
اے آئی بی ای اے کے جنرل سکریٹری سی ایچ وینکٹچلم نے یواین آئی سے ابت چیت میں کہاکہ حکومت کو اس فیصلہ پر نظرثانی کرنی چاہئے ۔