بھارتیہ جنتا پارٹی کے سابق رہنما اور آر ایس ایس کے وچارک کے این گووند اچاریہ نے ایودھیا مقدمے کی سماعت کی براہ راست نشریات کا مطالبہ کیا ہے۔
گووند اچاریہ کی جانب سے سینیئر وکیل وکاس سنگھ نے چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی غیر موجودگی کی وجہ سے دیگر سینیئر جج ایس اے بوبڈے کی صدارت والی بینچ کے سامنے معاملے کی خصوصی وضاحت کی۔
جسٹس بوبڈے نے کہا کہ سماعت کی براہ راست نشریات کے لیے ضروری آلات کا عدالت کے پاس انتظام نہیں ہے۔