ETV Bharat / state

دہلی مسلسل دوسرے دن دنیا کا آلودہ ترین شہر، ٹاپ 6 شہروں میں بھارت کے تین شہر

تمام کوششوں کے باوجود دہلی میں آلودگی کم نہیں ہو رہی ہے۔ پیر کو ایک بار پھر AQI شدید زمرے میں ریکارڈ کیا گیا۔ دنیا کے ٹاپ 6 آلودہ شہروں کی فہرست میں بھارت کے تین شہرشامل ہیں۔ اترپردیش کے شہر آگرہ میں تاج محل فضائی آلودگی کی سطح میں اضافے کے درمیان آج کہرے کی تہہ میں لپٹا ہوا ہے۔problem in breathing because of pollution, high level of pollution, Taj Mahal in Agra engulfed in a layer of haze

The air quality in Delhi is in the 'Severe' category

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 6, 2023, 12:44 PM IST

نئی دہلی: دہلی میں اے کیو آئی پیر کو مسلسل پانچویں دن 'شدید' زمرے میں ریکارڈ کیا گیا۔ یہ جانکاری مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ نے دی ہے۔ آج دارالحکومت میں اے کیو آئی 436 تھا، جو کافی نقصان دہ ہے۔ آلودگی کی بڑھتی ہوئی سطح کو دیکھتے ہوئے دہلی کے وزیر ماحولیات گوپال رائے نے پیر کو تمام متعلقہ محکموں کی میٹنگ بلائی ہے، جس میں آلودگی کو لے کر کئی اہم فیصلے لیے جا سکتے ہیں۔

  • #WATCH | Delhi: The air quality in Delhi is in the 'Severe' category as per the Central Pollution Control Board.

    (Drone camera visuals from Ashram area, shot at 8.15 a.m) pic.twitter.com/QkkywWwi4w

    — ANI (@ANI) November 6, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">
  • گریپ فور نافذ:

اس سے پہلے اتوار کو دہلی این سی آر میں گریڈڈ رسپانس ایکشن پلان (گریپ) کے چوتھے مرحلے کی پابندیاں لاگو کی گئیں۔ 8 نکاتی ایکشن پلان کے مطابق دہلی میں ٹرکوں کے داخلے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ تاہم، یہ اصول ضروری سامان اور خدمات فراہم کرنے والے ٹرکوں اور سی این جی، ایل این جی اور الیکٹرک ٹرکوں پر لاگو نہیں ہوگا۔

  • #WATCH | Delhi: Drone camera footage from the Kalindi Kunj area shows a thick layer of haze in the air. Visuals shot at 10:50 am today.

    The air quality in Delhi continues to be in the 'Severe' category as per CPCB (Central Pollution Control Board). pic.twitter.com/MrSmKrp6IN

  • دہلی بن گیا آلودہ ترین شہر:

بین الاقوامی تنظیم 'آئی کیو ایئر' کی جاری کردہ فہرست کے مطابق پیر کو بھی دہلی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں سرفہرست رہا۔ آئی کیو ایئر کی جاری کردہ فہرست کے مطابق دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دہلی پہلے، لاہور دوسرے، کولکاتہ تیسرے، ڈھاکہ (بنگلہ دیش) چوتھے نمبر پر، شین یانگ (چین) پانچویں اور ممبئی چھٹے نمبر پر ہے۔ ان چھ شہروں کا اے کیو آئی بالترتیب 440، 371، 194، 192 اور 182 ریکارڈ کیا گیا۔ دراصل، آئی کیو ایس اے، ائ کیو آئی اور پی ایم 2.5 کی بنیاد پر دنیا کے آلودہ شہروں کی نگرانی کرتا ہے۔

Three Indian cities in the list of top 6 polluted cities in the world

یہ بھی پڑھیں: آلودہ ہوا نہ صرف پھیپھڑے بلکہ کئی بیماریوں کو پیدا کرتی ہے

  • دہلی میں پابندیاں:

ضروری سامان لے جانے والی / ضروری خدمات فراہم کرنے والی گاڑیوں کو چھوڑ کر ڈیزل سے چلنے والی میڈیم گڈز وہیکلز اور ہیوی گڈز وہیکلز دہلی میں رجسٹرڈ ہیں، ، دہلی میں چلنے پر پابندی ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق صرف 50 سے کم اے کیو آئی صحت مند جسم کے لیے اچھا ہے، لیکن دہلی کا لگاتار 450 کے قریب اے کیو آئی نہ صرف حکومت بلکہ پھیپھڑوں کی بیماری میں مبتلا لوگوں کے لیے بھی پریشانی کا باعث بن گیا ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا افراد کو اس وقت باہر نہیں نکلنا چاہیے اور اگر باہر نکلیں بھی تو انہیں اچھا ماسک ضرور پہننا چاہیے۔

  • #WATCH | Delhi: "Over the last couple of days, the Air Quality Index is very severe, it's more than 500, it means it is a medical emergency. People are complaining of breathlessness, sore throat, wheezing, cough, irritation in the eyes, restlessness...In LNJP, we are receiving… pic.twitter.com/RYJRXEH09B

  • آگرہ میں تاج محل کے دیدار نہیں کر پارہے سیاح:

دہلی کی آلودگی کے اثرات پروسی ریاست اترپردیش میں بھی صاف طور پر دیکھے گئے۔ اترپردیش کے شہر آگرہ میں تاج محل فضائی آلودگی کی سطح میں اضافے کے درمیان آج کہرے کی تہہ میں لپٹا ہوا ہے۔ یہاں تاج کا دیدار کرنے سیاح بے چینی سے کہرے کے چھٹنے کا گھنٹوں انتظار کرتے دکھائی دیئے۔

  • #WATCH | A tourist, Ashish Singh says,"...I came to see the Taj Mahal...We are waiting for one hour and nothing can be seen...Attention should be given towards cleanliness of Yamuna river..." pic.twitter.com/NIuEyhvgiS

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.