زرعی تحقیق اور محکمہ تعلیم کے سکریٹری اور انڈین ایگریکلچر ریسرچ کونسل کے ڈائریکٹر جنرل تریلوچن مہاپاترا نے بدھ کو کہا کہ 'حکومت نے 100دنوں کے دوران ان کے محکمے کو جو ہدایت دیا تھا اسے پورا کرلیا گیا ہے۔'
ڈاکٹر مہاپاترا نے یہاں بات چیت میں کہا کہ 'اس دوران فصلوں کی 100قسموں کو جاری کرنا تھا جبکہ 110 نئی قسموں کو جاری کیا گیا جن میں 10بایو فورٹیفائڈ قسمیں شامل ہیں۔ بایو فورٹیفائڈ قسم کی فصلوں میں زنک اور آئرن کی بھرپور مقدار ہے۔'
انہوں نے کہا کہ 'کسانوں کو جدید ٹیکنولوجی کی معلومات دینے اور ان کے مسئلوں کے حل کےلئےتین لاکھ کامن سروس سینٹر کو براہ راست زرعی سائنس مراکز سے جوڑا گیا ہے۔ ملک میں کل 715زرعی سائنس مراکز ہیں۔ اس دوران 184دیسی نسل کے مویشیوں کو نوٹیفائی کیاگیا ہے۔ ان کے سلسلے میں تمام سرکاری دستاویز تیار کئے گئے ہیں۔'
ڈاکٹر مہاپاترا نے کہا کہ 'طے مدت کےد وران ہی جاپانی دماغی بخار کی جانچ کےلئے ایلیسا کٹ اور مویشیوں کے بلیو ٹنگ بیماری کی جانچ کےلئے بلیو ٹنگ سینڈوچ ایلیسا کٹ بنا لی گئی ہے۔اس سے ان بیماریوں کی جانچ پہلے کے مقابلے میں کافی کم قیمت میں کی جاسکے گی۔'