ETV Bharat / state

کورونا کے 11.72 لاکھ نمونوں کی جانچ

ملک میں کورونا وبا کووڈ۔ 19 کے قہر کو قابو میں کرنے کے لئے 2 دسمبر کو 11 لاکھ 72 ہزار 179 ریکارڈ نمونوں کی جانچ کی گئی۔

کورونا وائرس
کورونا وائرس
author img

By

Published : Sep 3, 2020, 1:11 PM IST

ملک میں کورونا کا قہر عروج پر ہے اور اس کی روک تھام کے لئے جانچ، علاج اور رابطوں کا پتہ لگانے پر مسلسل زور دیا جارہا ہے۔

انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 2 ستمبر کو 11 لاکھ 72 ہزار 179 نمونوں کی ریکارڈ جانچ کی گئی۔

2 ستمبر تک کورونا وائرس کے کل چار کروڑ 55 لالکھ 9 ہزار 380 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے۔ منگل کو دس لاکھ 12 ہزار 367 نمونوں کی جانچ کی گئی۔

پندرہ دنوں کے دوران یہ چوتھا موقع ہے جب کورونا وائرس کے ایک دن میں دس لاکھ سے زیادہ نمونوں کی جانچ کی گئی۔ اس سے قبل ملک میں 29 اگست کو ریکارڈ 10 لاکھ 55 ہزار 27 نمونوں کی جانچ کی گئی تھی اور 21 اگست کو دس لاکھ 23 ہزار 836 کورونا جانچ کی گئی تھیں اور ایک دن میں 10 سے زیادہ متاثرین کا ٹیسٹ کرنے والا دنیا میں بھارت تیسرا ملک بنا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.