ETV Bharat / state

Terror module busted in Punjab پنجاب پولیس کا مبینہ ٹیرر ماڈیول کا پردہ فاش کرنے کا دعویٰ - ٹیرر ماڈیول کا پردہ فاش

یوم آزادی سے قبل پنجاب پولیس نے دہلی پولیس کی مدد سے پاکستان آئی ایس آئی کے حمایت یافتہ مبینہ ٹیرر ماڈیول کا پردہ فاش کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ Terror module busted in Punjab ahead of Independence Day

پنجاب پولیس کا مبینہ ٹیرر ماڈیول کا پردہ فاش کرنے کا دعویٰ

author img

By

Published : Aug 14, 2022, 5:18 PM IST

چندی گڑھ: پنجاب پولیس نے کینیڈا میں مقیم ارش ڈلا اور آسٹریلیا میں مقیم گرجنت سنگھ سے وابستہ چار ماڈیول ممبران کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پنجاب کے ڈی جی پی نے بتایا کہ پنجاب پولیس نے کینیڈا میں مقیم ارش ڈلا اور آسٹریلیا میں مقیم گرجنت سنگھ سے وابستہ چار ماڈیول ممبران کو گرفتار کیا ہے۔ ملزمین کے پاس سے 3 گرینیڈس، ایک آئی ای ڈی، دو ایم ایم پستول اور 40 زندہ کارتوس بر آمد ہوئے ہیں۔

گزشتہ اپریل میں پنجاب پولیس کے انٹیلی جنس ونگ نے مبینہ طور پر مفرور گینگسٹر سے عسکریت پسند بنے ارشدیپ سنگھ عرف ارش ڈلا کے دو قریبی ساتھیوں کو گرفتار کیا تھا۔ ہرش کمار اور اس کے ساتھی راگھو دونوں کا تعلق کوٹ عیسی خان ضلع موگا نیال سے تھا۔ پولیس نے ان کے پاس سے ایک غیر ملکی MP-5 بندوق اور 44 کارتوس برآمد کیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

عرش ڈلا ایک فعال گینگسٹر تھا جو بعد میں عسکریت پسند بن گیا۔جس کیا تعلق موگا سے ہے، اور اب وہ کینیڈا میں رہتا ہے۔ وہ طویل عرصے سے گینگسٹر اور عسکریت پسندی کی سرگرمیوں میں ملوث تھا۔ پنجاب پولیس نے پہلے ہی عرش ڈلا کے متعدد ماڈیولز کا پردہ فاش کیا ہے اور اس کے قریبی ساتھیوں کو گرفتار کر کے ان سے آئی ای ڈیز، کارتوس اور دیگر اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.