نئی دہلی: دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے آج کہا کہ کسی بھی ملک کو وشوگرو Teachers will make the country Vishwaguru وہاں کے لیڈر نہیں بناسکتے بلکہ وہاں کے اساتذہ ملک کو وشوگرو بناتے ہیں۔
سسودیا نے اسمبلی میں دہلی ٹیچرس یونیورسٹی بل پر ہوئی بحث کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ 'دہلی ٹیچرز یونیورسٹی سے نکلے اساتذہ بھارت کو وشوگروبنائیں گے۔ کسی بھی ملک کو وشوگرو وہاں کے لیڈر نہیں بلکہ وہاں کے ٹیچر بناتے ہیں۔
دہلی ٹیچرس یونیورسٹی Delhi Teachers University بل اس اسمبلی سے پاس ہوکر جارہا ہے۔ اس یونیورسٹی سے ملک میں ٹیچرس کی کوالٹی اتنی بہتر ہوجائے گی کہ اس کا نام دنیا بھر میں ہوگا اور یہ ضرور کہنا چاہتا ہوں کہ ہمارا ملک وشوگرو ضرور بنے گا۔
مزید پڑھیں:
انہوں نے کہا کہ دہلی کی ٹیچرس یونیورسٹی Delhi Teachers University ایسے شاندار اساتذہ، ایسے شاندار گرو بنائے گی جو اس ملک کو وشوگرو بنائیں گے۔ ساتھ ہی یہ یونیورسٹی ملک میں ٹیچرز ٹریننگ کا ایک نیامعیار قائم کرے گی۔ جب ملک میں ٹیکسلا اور نالندہ جیسی یونیورسٹیوں میں چانکیہ جیسے اساتذہ تھے، تب پوری دنیا میں ہمارے ملک کی دھاک تھی۔ یہاں کی تعلیم کا چرچا ہوتاتھا۔ ایک بار پھر وہ دن واپس آئے گا اور ہمارا ملک وشو گرو کہلائے گا اور اس کام میں دہلی ٹیچرز یونیورسٹی اہم کردار ادا کرے گی۔ یہاں سے نکلنے والے اساتذہ ملک بھر میں ایک ایسی نسل تیار کریں گے جو اپنے علم اور سائنس کی مدد سے ملک کو دنیا میں سب سے آگے لے جائیں گے۔
یو این آئی