کوٹ دوار: ریاست اتراکھنڈ کے پوڑی گڑھوال ضلع کے یمکیشور اسمبلی حلقہ میں واقع شری گرو رام رائے انٹرمیڈیٹ کالج میں ایک خاتون ٹیچر کے ذریعے ایک طالبہ کے ساتھ مارپیٹ کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ گذشتہ دنوں شری گرو رام رائے انٹر کالج میں نیشنل سروس اسکیم کا کیمپ منعقد کیا گیا ہے جس میں دسویں جماعت کے طلبا کو کھانا کھانے کے بعد برتن صاف کرنے کی ذمہ داری دی گئی تھی۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس دن سکول میں پانی کی قلت کی وجہ سے طالبہ برتن صاف نہیں کر پائی تھی۔ جب ٹیچر کو اس بات کا علم ہوا تو اس نے طالبہ کی بے رحمی سے پٹائی کی جس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہا ہے۔ Teacher Assaulting Student Video Viral in Kotdwar
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹیچر طالبہ کو ایک کے بعد ایک تھپڑ مارتی ہوئی نظر آرہی ہے۔ یہی نہیں، طالبہ برتن صاف نہ کرنے کی وجہ بتارہی ہے جس کے بعد بھی ٹیچر ماننے کو تیار نہیں ہے۔ ویڈیو میں طالبہ یہ کہتی ہوئی نظر آرہی ہے کہ پانی نہیں ہے لیکن ٹیچر اس قدر غصہ ہوئیں کہ وہ طالبہ کا منہ نوچتی نظر آ رہی ہیں۔ مارپیٹ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر رامیندر کشواہا نے نوٹس لیتے ہوئے بلاک ایجوکیشن آفیسر دگڈہ کو تحقیقات کی ذمہ داری دی ہے۔ انہوں نے کہ ٹیچر کی جانب سے طالبہ کے ساتھ مار پیٹ کا طریقہ انتہائی غلط ہے۔ ویڈیو میں دیگر اساتذہ خاتون ٹیچر کو مارپیٹ نہ کرنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔ اس کے بعد بھی وہ ماننے کو تیار نہیں۔ افسر نے کہا کہ تحقیقات کے بعد ٹیچر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ بتایا جا رہا ہے کہ طالبہ کے ساتھ مارپیٹ چار روز پہلے کی گئی تھی۔ Teacher Assaulted Student
یہ بھی پڑھیں : Mentally ill Son Raped Mother in Pauri بیٹے نے ماں کو بنایا جنسی ہوس کا شکار