کورونا بحران میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے سب کی معاشی صورتحال چر مرا گئی ہے۔ اس کے پیش نظر دہلی ٹیکسی ٹورسٹ ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کے صدر سنجے سمراٹ نے ٹریفک پولیس کے بھیجے گئے چالان کے بارے میں دہلی پولیس کمشنر ایس این سریواستو کو ایک خط لکھا ہے۔ اس میں درخواست کی گئی ہے کہ وہ چالان کو کم کریں اور ان کے جرمانے کو جولائی تک بڑھا دیں۔
ایسوسی ایشن کے صدر سنجے سمراٹ نے اس خط میں یہ بھی استدعا کی ہے کہ کسی بھی نجی یا تجارتی گاڑیوں کے لیے جرمانے کو بھی منسوخ کیا جانا چاہئے جو تجارتی طور پر چلنے والی تمام گاڑیاں ڈیوٹی پر تھیں۔ اس وبا میں افسر جلدی میں یہاں سے وہاں جا رہے تھے۔ وہیں دیگر نجی گاڑیاں بھی ڈیوٹی پر تھیں۔
کوئی کسی اہم کام کے لئے روانہ ہو رہے تھے۔ اس وقت سڑک خالی آآآآتھی، لہٰذا گاڑیون کی رفتار کو تھوڑا سا بڑھانا پڑا۔
نیز لال بتیوں پر کاریں نہیں ہیں۔ اس لیے ان کو بھی پار کر گئے۔ اس کے علاوہ کچھ چالان ایسے بھیجے گئے ہیں جو گاڑیاں دہلی میں ہے ہی نہیں۔ لیکن اس کے چالان بھی بھیجے گئے جا رہے ہیں۔
ساتھ ہی کافی گاڑیوں کے نمبر کچھ اور ہیں اس میں بھی اس میں کچھ جوڑ توڑ لگ رہا ہے۔