ETV Bharat / state

'طالبان کو کشمیر تنازعہ میں دلچسپی نہیں' - سینئر صحافی اسمیتا شرما کی خبر

سینئر صحافی اسمیتا شرما کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں افغانستان کے سابق سفیر امر سنہا نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کشمیر تنازعہ میں طالبان کو اس میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ اس تنازعہ کے بارے میں غلط ٹوئٹ کا حوالہ دیتے ہوئے سابق سفیر امر سنہا نے کہا کہ بھارت جنگ زدہ افغانستان میں قومی امن کے کلیدی حامیوں میں شامل ہے اور پاکستان کی کوششیں اس مسئلے میں امریکی مداخلت کی دعوت دینے کی ایک کوشش ہے۔

taliban not interested in kashmir dispute said amar sinha
سابق سفیر کابل اور این ایس اے بی کے موجودہ رکن امر سنہا
author img

By

Published : May 23, 2020, 10:53 AM IST

ان اطلاعات کے درمیان کہ طالبان کے چیف مذاکرات کار شیر محمد عباس اسٹینکزئی نے افغانستان میں بھارت کے کردار کو 'منفی' قرار دیتے ہوئے تنقید کی ہے اور کچھ ٹوئٹس طالبان کے ترجمان سے منسوب ہیں۔ جن کا دعوی ہے کہ ‘گروپ اور نئی دہلی کے درمیان اس وقت تک دوستی ممکن نہیں ہے جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوتا ہے۔’ ایک طوفان برپا کر دیا ہے۔ اس معاملے میں ایک سینئر بھارتی عہدیدار نے اعتماد کا اظہار کیا ہے کہ موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے اور طالبان کشمیر تنازعہ میں دلچسپی نہیں رکھتے ہیں۔

طالبان کو کشمیر تنازعہ میں دلچسپی نہیں

سینئر صحافی اسمیتا شرما کے ساتھ خصوصی گفتگو میں سابق سفیر کابل اور این ایس اے بی (نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزری بورڈ) کے موجودہ رکن امر سنہا نے کہا ہے کہ ‘مجھے نہیں لگتا کہ طالبان نے کبھی یہ کہا ہے کہ وہ کشمیر تنازعہ میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

جنگ زدہ افغانستان میں قومی امن اور مفاہمت کے عمل میں مدد فراہم کرنے والے کلیدی علاقائی اسٹیک ہولڈرز میں بھارت شامل ہے۔ دوحہ میں واقع طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان نے بعد میں اس متنازعہ ٹوئٹ کو رد کرنے کے لیے ٹویٹ کیا تھا جس میں اس بات کی نشاندہی کی گئی تھی کہ امارت اسلامیہ دوسرے ہمسایہ ممالک کے گھریلو معاملے میں مداخلت نہیں کرتی ہے۔

taliban not interested in kashmir dispute said amar sinha
سابق سفیر کابل اور این ایس اے بی کے موجودہ رکن امر سنہا

‘طالبان نے یہ بات نہ صرف دو دن پہلے کہی ہے بلکہ اس وقت بھی کہا تھا جب آرٹیکل 370 کو منسوخ کیا گیا تھا۔ پاکستانی وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ اس سے دوحہ میں ہونے والے مذاکرات پر اثر پڑنے والا ہے۔ تب بھی طالبان کے ترجمان نے فوراہی سامنے آکر کہا تھا کہ یہ دونوں معاملات اس سے تعلق نہیں رکھتے ہیں۔ آرٹیکل 370 بھارت کا اندرونی معاملہ ہے، ہم اس کا احترام کرتے ہیں اور ہمیں مسئلہ کشمیر اور طالبان کے مابین کوئی رابطہ نہیں نظر آرہا ہے۔ گزشتہ ہفتے ہم نے سوشل میڈیا پر طالبان کے بعض بیانات کے اس بڑے پیمانے پر دیکھا کہ وہ کیسے کشمیر چھین لیں گے۔ امر سنہا نے زور دے کر کہا کہ ‘میرے خیال میں یہ شرارتی کام تھا اور دونوں ہی طالبان کے ترجمان شیر محمد عباس اسٹینکزئی اور سہیل شاہین کو باہر آکر اس کی وضاحت کرنی پڑی۔

سوال: امریکہ-طالبان کے بیچ فروری میں دوحہ میں ہوئے امن معاہدہ کتنا نازک ہے؟ کیا یہ پہلے ہی کسی تباہی کے دہانے پر ہے؟

جواب: امر سنہا- حقیقت میں یہ کوئی امن معاہدہ نہیں تھا۔ یہ امریکی حکومت اور طالبان کے مابین ایک معاہدہ ہے جس کے مطابق یہ افغانستان میں امن لانے کا معاہدہ ہے۔ افغان مذاکرات کا حتمی نتیجہ ہے۔ 29 فروری کے اس معاہدے میں امریکی فوجیوں کی واپسی کے بارے میں بات کی گئی ہے۔ یہ قیدیوں کی رہائی کی تعداد کے حوالے سے کچھ مقررہ وقت اور عہد بھی فراہم کرتا ہے۔

سوال: افغانستان کو گذشتہ ایک دہائی میں ہونے والے جمہوری فوائد اور امریکہ-طالبان کے معاہدے کے تناظر میں اس کو کتنا زیادہ خطرہ ہے؟

جواب: اگر طالبان نیک نیتی سے اس پر عمل درآمد کرتے ہیں تو میں سمجھتا ہوں کہ اس سے کچھ اچھے نتائج برآمد ہوں گے۔ ہر ایک کی خواہش ہے کہ تشدد ختم ہو، زیادہ تر تمام افغان عوام میں۔ اس میں طالبان دہشت گرد گروہوں کے ساتھ رابطے منقطع کرنے کے بارے میں بھی کچھ وعدے ہوں گے۔ اہم بات یہ ہے کہ ایک بار جب وہ کابل واپس آجائیں گے تو دہشت گرد گروہوں سے رابطے ختم کرنے ہوں گے۔

مزید جانکاری کے لیے ویڈیو دیکھیں۔۔۔۔۔۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.