ETV Bharat / state

ریاستوں کو طبی عملہ پر حملہ کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹنا چاہیے: وزارت داخلہ

ملک کے مختلف حصوں میں ڈاکٹروں اور دیگر طبی کارکنوں پر حملے کے واقعات کا سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے مرکزی وزارت داخلہ نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ایسے واقعات سے سختی سے نمٹنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

وزارت داخلہ
وزارت داخلہ
author img

By

Published : Jun 19, 2021, 11:01 PM IST

مرکزی داخلہ سکریٹری اجے بھلا نے ہفتہ کے روز ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے چیف سکریٹریوں کو خط لکھ کر کہا ہے کہ 27 اپریل اور 9 جون کو بھی اس سلسلے میں وزارت داخلہ کی جانب سے ایڈوائزری جاری کی گئی تھی، لیکن ڈاکٹروں اور طبی کارکنوں کے ساتھ مارپیٹ کرنے اور بدسلوکی سے پیش آنے کے واقعات رکنے کا نام نہیں لے رہے ہيں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے واقعات سے ڈاکٹروں اور پورے نظام کے طبی کارکنوں کے حوصلے پست ہوتے ہیں، جس کے اثرات پورے نظام صحت پر مرتب ہوتے ہیں۔

داخلہ سکریٹری نے کہا کہ پہلے کی مشاورت میں ان واقعات کو روکنے کے لئے متعدد اقدامات تجویز کیے گئے جن میں صحت کےمراکز اور اسپتالوں خصوصا، کووڈ اسپتالوں میں حفاظتی انتظامات شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، تمام مراکز میں استقبالیہ مراکز قائم کرنے اور عوام کو ویب سائٹ اور ہیلپ لائن کے ذریعے صحیح معلومات پہنچانے کو کہا گیا۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں یہ ضروری ہو گیا ہے کہ صحت خدمات سے وابستہ کارکنوں پر حملہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور ان کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے۔ ان معاملات کی سماعت بھی تیزی سے کی جانی چاہئے اور اگر ضرورت پڑے تو وبائی امراض (ترمیمی) ایکٹ 2020 کی بھی مدد لی جانی چاہئے۔

مسٹر اجے بھلا نے کہا کہ اس کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پر پھیلائے جانے والے قابل اعتراض مواد پر بھی نظر رکھنی چاہئے۔ پوسٹروں اور سوشل میڈیا کی مدد سےبھی ڈاکٹروں اور دیگر طبی کارکنوں کی طرف سے دی جانے والی شراکت کا تذکرہ کیا جاناچاہئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.